نماز میں بلا ضرورت کھانسنا

فتویٰ نمبر:4020 سوال: محترم جناب مفتیان کرام!  بار بار بلا ضرورت کھانسنے سے کیا نماز فاسد ہوجائے گی؟ والسلام الجواب حامدا ومصليا بلا ضرورت کھانسنے میں اگر حروف کی آواز پیدا ہوجائے تو نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر حروف نہ بننے پائیں، تو نماز ہو جائے گی لیکن یہ فعل مکروہ ہوگا۔ (فتاویٰ ہندیہ: 101/1) مزید پڑھیں