تعارف سورۃ الفاتحہ

سورۂ فاتحہ نہ صرف قرآنِ مجید کی موجودہ ترتیب میں سب سے پہلی سورت ہے بلکہ یہ پہلی وہ سورت ہے جو مکمل طور پر نازل ہوئی اس سے پہلے کوئی سورت پوری نہیں نازل ہوئی تھی بلکہ بعض سورتوں کی کچھ آیتیں آئی تھیں اس سورت کو قرآنِ کریم کے شروع میں رکھنے کا منشاء بظاہر یہ ہے کہ جو شخص قرآنِ کریم سے ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہواسے سب سے پہلے اپنے خالق ومالک کی صفات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ایک حق کے طلب گار کی طرح اسی سے ہدایت مانگنی چاہیے چنانچہ اس میں بندوؤں کو وہ دعا سکھائی گئی ہے جو ایک طالبِ حق کو اللہ سے مانگنی چاہیے یعنی سیدھے راستے کی دعا اس طرح اس سورت میں صراطِ مستقیم یا سیدھے راستے کی جو دعا مانگی گئی ہے پورا قرآن اس کی تشریح ہے کہ وہ سیدھاراستہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں