ملحدین کی اقسام

ملحدین کی اقسام:

ملحد دو قسم کے ہیں: 

ایک وہ جو انسانیت کو مذہب کا متبادل سمجھتے ہیں اور ہمیشہ معقول بات کرنے کے قائل ہیں۔ اگرچہ الحاد کے مضمرات ونتائج:

(1) الحاد دراصل ہر گناہ کی چابی ہے،اخلاقی اقدار کی موت ہے۔اگر کوئی شخص یہ یقین کر لے کہ اس دنیا کا کوئی خدا نہیں ہے موت کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے جہاں اسے اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا تو پھر حکومت کے قوانین کے سوا کوئی چیز دنیا میں اسے کسی برائی کو اختیار کرنے سے نہیں روک سکتی۔اورجب الحاد غالب آئے گا تو پھر حکومت کے قوانین بھی صرف انسانوں کو ایک دوسرے کی آزادی میں مخل ہونے سے روکنے کے لیے ہوں گے۔ یوں پھر زندگی کا مقصد اس دنیا میں زیادہ سے زیادہ لذت کوشی ہی رہ جائے گی۔پھر مادر پدر معاشرتی آزادی ایک انسان کو برہنہ پھرنے کا حق دے گی اور انسان کو جانوروں کی سطح پر آنے میں کوئی چیز مانع نہ رہے گی۔یہی وجہ ہے کہ آج ملحدین انٹرنیٹ پر یہ دعویٰ کرتے پھرتے ہیں کہ مسلمان آج جن مشکلات سے دوچار ہیں، وہ دراصل جنسی خواہش کو دبائے رکھنے اور مرد و عورت کے درمیان تفریق و امتیاز کے نتیجے کی وجہ سے ہے۔

(2) الحادکا لازمی نتیجہ خاندانی نظام کا خاتمہ اور فری سیکس کا فروغ نکلا۔ کیونکہ جنسی زندگی سے متعلق آداب انسان کواللہ تعالیٰ نے انبیاءکرام علیہم الصلوة والسلام ہی کے واسطے سے بتلائے ہیں۔ اور جب ایک مرد یا عورت خدا اور انبیاءکا انکار کردے تو پھر اس کی راہ میں ایسی کون سی رکاوٹ ہے جو اسے دنیا کی کسی بھی عورت یا مرد سے آزادانہ صنفی تعلقات سے روک سکے اورجب حیات بعد الموت اور محاسبہ کا یقین اٹھ جائے توپھرانسان اسی دنیاوی زندگی کو لذت کا جہان بنانے کے لیے نئے نئے راستے کیوں نہ نکالے؟ پھر تو ہم جنس پرستی کاطوفان بھی اٹھے گااور اس سے آگے بڑھ کر محرم خواتین کا تقدس بھی پامال کیا جائے گا(انتہائی لرزہ خیز اور شرم ناک خبر

اپنا تبصرہ بھیجیں