حج اسباق
پہلا سبق:
مفید طبّی مشورے:
۱۔ حفاظتی ٹیکہ برائے گردن توڑ بخار پندرہ(۱۵)دن پہلے ضرور لگوائیں اور اس کا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں!
۲۔ بعض وقت سعودی حکومت عازمین حج کوپولیو کے قطرے پلاتی ہے۔ پولیو کے قطرے پی لیں!
۳۔ فلو اور ہیپاٹائٹس کا ٹیکہ لگوالیں!
۴۔ شوگر،بلڈ پریشر، دمہ ، دل کی بیماری ،جوڑوں کا درد اور پیشاب کی تکلیف کے مریض دوائی ساتھ رکھیں!
۵۔ بہت ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں۔ نزلہ ، زکام اور بخار کی صورت میـں آپ کی عبادت متاثر ہوگی.
۶۔ سادہ غذااستعمال کریں!
۷۔ نظرکی عینک استعمال کرنے والے حضرات احتیاطاً ایک سے زائد عینک بنوالیں۔
۸۔ نزلہ ، زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے ممکن ہو تو بھیڑ اور گرد وغبار والی جگہ سے بچیں۔ جب احرام کی حالت نہ ہو تو ناک اور منہ پر کپڑے کا بنا ہوا ماسک استعمال کرسکتے ہیں۔ نزلہ زکام کی دوائی ساتھ رکھیں!
۹۔ غیر حالت احرام میں استعمال کے لیے آرام دہ جوتا ساتھ لے کر جائیں تاکہ زیادہ چلنے کی صورت میں پاؤں زخمی نہ ہو،خصوصاًشوگر اور بلڈ پریشر والے مریض زیادہ احتیاط کریں!
۱۰۔ جلد کی خشکی سے بچنے کے لیے سفید ویزلین چہرے ، ہاتھوں اور پاؤں پر استعمال کریں!
دارالافتاء جامعة السعید کراچی
زیر اہتمام: حضرت مفتی سعید احمد مدظلہ، امام وخطیب عالمگیر مسجد بہادرآباد کراچی