نامحرم کو دیکھنے کا حکم

کیا نامحرم کو دیکھنا جائز ہے؟

سوال:نا محرم مرد دین کی بات کرے تو اسے دیکھنا جائز ہے ؟

الجواب حامدة ومصلیة:

عورت کا نامحرم مرد کودیکھنا جبکہ فتنے کا اندیشہ نہ ہو ازروئے فتوی جائزہے البتہ اگر فتنے میں پڑنے کا خوف ہو تو دیکھنا جائز نہیں۔ علما ومشائخ کو دیکھنے میں فتنہ نہیں ہے اس لیے جائز ہے.

“تنظر المراة (من الرجل)کنظر الرجل للرجل (ان امنت شھوتھا)فلو لم تامن او خافت او شکت حرم استحسانا کالرجل ھو الصحیح۔”

(فتاوی شامی :۹/۵۳۳)

واللہ تعالی ٰ اعلم بالصواب 

اہلیہ مفتی فیصل صاحب

صفہ آن لائن کورسز

۵/۵ /۱۴۳۸ھ

3/2/17

اپنا تبصرہ بھیجیں