نکاح سے پہلے لڑکی کو دیکھنے کا حکم

فتویٰ نمبر:01

سوال:  1۔ جس سے نکاح کرنا ہو اسے   ایک نظر  دیکھ  لینے کی اجازت  ہے تاکہ  پسند وناپسند کا فیصلہ  کرنے  میں آسانی  ہو ؟

2۔ منگنی کےبعد جب نکاح نہیں ہوتا وہ دونوں  ٹیلی  فون پر  رابطہ  کرسکتے ہیں  ؟

جواب:  1۔ جس عورت سے نکاح  کا ارادہ  ہو اسکو صرف ایک نظر   دیکھ  لینے کی   اجازت ہے ۔

 آپﷺ کا ارشاد  ہے : ” عن  المغیرۃ  بن شعبۃ  انہ خطب   امراۃ  فقال النبی ﷺ انظر  الیھا “

” مغیرہ بن شعبہ نے ایک عورت کوپیغام  نکاح  دیا آپﷺ  نے فرمایا اسکو دیکھ لو ۔”  ( نسائی :2/72)

2۔ جب تک دونوں کا نکاح نہیں ہوجاتا دونوں  ایک دوسرے  کے لیے اجنبی  ہیں ٹیلی فون  پر بات کرنے کی اجازت  نہیں ۔

 ( دارالافتاء   مدرسہ حفیظیہ )

اپنا تبصرہ بھیجیں