قربانی کے جانور میں عقیقے کی نیت کرنا

السلام عليكم اگر ایک گائے میں ۵ حصہ قربانی کے ھوں اور ۲ حصے خالی ہوں تو کیا اس میں عقیقہ کی نیت کرسکتے ہیں؟

فتویٰ نمبر:218

الجواب بعون الملک الوھاب 

جی ہاں! قربانی اور عقیقہ دونوں میں قربت اور عبادت کی جہت پائی جاتی ہے؛ لہٰذا کسی بڑے جانور میں ایک ہی شخص کی طرف سے قربانی اور عقیقہ دونوں کا حصہ لینا درست ہے۔

لو أرادوا القربۃ الأضحیۃ أو غیرہا من القرب أجزأہم، سواء کانت القربۃ واجبۃ، أو تطوعًا أو وجب علی البعض، دون البعض وسواء اتفقت جہات القربۃ، أو اختلفت بأن أراد بعضہم الأضحیۃ ، وکذلک إن أراد بعضہم العقیقۃ عن وَلد وُلد لَہ من قبل۔ (الفتاویٰ الہندیۃ ۵؍۳۰۴، بدائع الصنائع ۴؍۲۰۹، طحطاوی علی الدر ۴؍۱۶۶) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

اہلیہ ڈاکٹر رحمت اللہ 

صفہ آن لائن کورسز 

11 جمادی الأول 

9 فروری 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں