پیر اور جمعرات کا روزہ

سوال:  جمعرات کے دن حضور ﷺ روزہ رکھتے تھے  اور پیر والے دن بھی روزہ رکھتے تھے ۔ مجھے اس کی وجہ معلوم کرنی ہے  کہ آپ ﷺ کیوں  روزہ رکھتے تھے  ۔ جواب : حضور ﷺ پیر اور جمعرات  کے دن اس لیے روزہ رکھتے تھے  کہ ان دونوں   دنوں  میں امت   کے اعمال مزید پڑھیں

نیل پالش کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں  علماء دین اگر نیل پالش لگی ہوتو وضو ہوگا یا نہیں ؟ جواب :ناخن پالش لگانا کفار کی تقلید ہے اس سے وضو نہیں ہوتا۔( آپ کے مسائل اور ان کا حل:2/طبع لدھیانوی)

عورت کا آپریشن سے بچہ پیدا ہو اور اس میں اس کا انتقال ہوجائے

سوال:جس عورت کا آپریشن سے بچہ پیدا ہو اور اس میں اس کا انتقال ہوجائےتوکیااسے بھی شہادت کا درجہ ملتاہے یاصرف نارمل DELIVERY والی عورت کو شہادت کا درجہ ملتا ہے؟ جواب:مشکاۃالمصابیح حدیث کی کتاب میںیہ الفاظ ہیں:والمرآۃبجمع شھید یعنی بچےکی ولادت کےوقت اگرماںکاانتقال ہوجاۓتوماںکوشھادت کادرجہ ملتاہےتوآپریشن سےبچہ پیداہواوراس میںماںکاانتقال ہوجائےتوبدرجہ اولی شھادت کادرجہ ملےگا.

کیانانی کی بہن محرم ہیں؟

سوال: کیانانی کی بہن محرم ہیں؟ جواب:نانی کی بہن محرم ہیں-ان سے نکاح نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ ماں کی خالہ ہوتی ہے اوریہ بھانجی کا بیٹاہوگالہذایہ محرم ہیں. “حرم علی المتزوج ذکرا کان او انثی نکاح اصلہ و فرعہ علا او نزل” شامی لا یحل للرجل ان یتزوج با مہ و لا جداتہ ای سواء مزید پڑھیں

دوران حیض سورت الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص بطور وظائف پڑھنا

سوال:کیاحیض میں سورت فاتحہ اور اخلاص بطور وظیفہ پڑھناجائزہے؟ جواب:اگرسورت فاتحہ اور سورت اخلاص دعا کی نیت سے پڑھے یا اور دعائیں جو قرآن میں آئی ہیں ان کو دعا کی نیت سے پڑھے تلاوت کے ارادے سے نہ پڑھے تو درست ہے-

شوہر کا بیوی کو جیب خرچ دینا

سوال: شوہر کو بیوی کا جیب خرچ دینا ضروری ہوتاہے یانہیں؟ جواب: شوہر کی اخلاقی ذمہ داری ہے (یعنی مستحب ہے) کہ واجب نفقہ کے علاوہ بھی حسب حیثیت کچھ رقم جیب خرچ کے لیے بیوی کو دیتا رہے- حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ فرماتے ہیں:  “بیوی کا یہ بھی حق مزید پڑھیں

تعویذ کے جائز ہونے کی صورت

سوال: تعویذ کے جائز ہونے کے بارے میں کوئی ریفرنس دیں؟ جواب:تعویذ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تعویذ جائز ہے بشرط یہ کہ اس میں شرک نہ ہو. عن عوف بن مالک رضی اللہ عنہ قال کنا نرقی فی الجاھلیہ فقلنا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیف مزید پڑھیں

دوران عدت گھر سے نکلنا

فتویٰ نمبر:426 سوال: عورت وفات کی عدت میں ہو تو کیا وہ job پر جاسکتی ہے یا نہیں؟  جواب: عورت اگر وفات کی عدت میں ہو اور اس کے پاس کھانے پینے کا انتظام نہ ہو اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہو اور مزدوری کے بغیر چارہ نہ ہو تو job کے لئے دن مزید پڑھیں