بڑے جانور میں دو لوگوں کی شراکت پر گوشت کی تقسیم کا حکم

سوال:
السلام علیکم!
دو لوگوں نے مل کر گائے کری ہے یعنی گائے کے پیسے آدھے آدھے دیے ہیں، اب گوشت کی تقسیم کس طرح ہوگی اور دونوں کے حصہ میں کتنی پٹیاں(حصہ) آئیں گی؟

الجواب باسم ملھم الصواب
وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!
دو آدمیوں نے مل کر آدھے آدھے پیسے دے کر گائے کی قربانی کی ہے تو گوشت کو دو برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
______

دلائل

1۔لوکانت البدنة بین اثنین نصفان یجوز فی الاصح، لان نصف السبع یکون تبعاً لثلاثة اسباع۔
(تبیین الحقائق:کتاب الاضحیة،4/6)

2۔ویجوز ذلک عن سبعة او اقل من ذلک(الی قولہ) ولاشک فی جواز بدنة او بقرة عن اقل من سبعة بان اشترک اثنان او ثلاثة او اربعة او خمسة او ستة فی بدنة او بقرة، لانه لما جاز السبع فالزیادة اولی۔

(بدائع الصنائع: کتاب التضحیة، زکریا: 207/4، کراچی:71/5، مجمع الانھر، دارالکتب العلمیة بیروت:168/4)

فقط واللہ اعلم

12 جولائی 2023ء
23 ذوالحجہ 1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں