کمپیوٹر پر گیم کھیلنا

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۲۵﴾

سوال:–   کیا کمپیوٹرکے گیم کا کھیلنا جائز ہے جب کہ اس میں تصاویر اور میوزک نہ ہوں؟

بنت ناصر

جواب :- کمپیوٹر گیم لہو و لعب میں داخل ہے اور وقت کے ضیاع کا باعث ہے۔ اس میں زیادہ انہماک سے بچناچاہیے۔ نیز اگر ان میں (1) فحش مناظر ہوں (2) موسیقی ہو یا (3) اس میں جُوا   رکھا جائے یا(4) اتنے انہماک سے کھیلاجائے کہ   فرائض و واجبات  میں کوتاہی ہونے لگے تو پھر ان کو کھیلنا ناجائز ہوگا۔

( جامع ترمذی: 4-2318)

من حسن إسلام المرء ترکہ ما لا یعنیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فقط والله المؤفق

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں