دوران سفر سوٹ کیس میں قرآن پاک رکھنا

سوال: کیا بیرون ملک سفر میں قرآن پاک سوٹ کیس میں رکھ کر لگیج(سوٹ کیس) میں دے سکتے ہیں۔
الجواب باسم ملھم الصواب
افضل تو یہ ہے قرآن پاک ہاتھ میں یا دستی بستے (ہینڈ کیری یا ہینڈ بیگ) میں ہی لے کر جایا جائے۔ البتہ ضرورت کے تحت قرآن پاک لگیج(سوٹ کیس) میں رکھ کر لے جانے کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات:
1۔ وإذا حمل المصحف أو شیئا من کتب الشریعة علی دابة فی جوالق علی الجوالق لا یکرہ کذا فی المحیط… إذا کان للرجل جوالق وفیھا دراھم مکتوب فیھا شیئ من القرآن أو کان فی الجوالق کتب التفسیر أو المصحف فجلس علیھا أو نام فإن کان من قصدہ الحفظ فلا بأس بہ.
(الفتاوی الھندیة: 398/5)

2۔ ضرورت کے وقت چارپائی کے نیچے بکس میں مصحف وغیرہ رکھنے کی گنجائش ہے۔ بدون ضرورت ایسا کرنا بے ادبی ہے۔
(امداد الفتاوی: 248/1)

واللہ اعلم بالصواب
1 ربیع الثانی 1444ھ
26 اکتوبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں