فقہ الحلال ( سورۃ الانعام )

1۔مردارحلال نہیں،وہ جانور حلال ہے جس کوبسم اللہ پڑھ کر گلے سے ذبح کیاجائے۔{فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كُنْتُمْ بِآيَاتِهِ مُؤْمِنِينَ (118) }
2۔قصداًبسم اللہ پڑھے بغیر جانور ذبح کیاجائے تووہ حرام ہے۔{وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ} [الأنعام: 121]
3۔ غیر اللہ کے نام ذبح کیے گئے جانور حرام ہیں۔(ایضا)
4۔ بتوں کے نام پر چڑھائی گئی زندہ چیز حرام نہیں ہوتی ۔{وَقَالُوا هَذِهِ أَنْعَامٌ وَحَرْثٌ حِجْرٌ لَا يَطْعَمُهَا إِلَّا مَنْ نَشَاءُ بِزَعْمِهِمْ وَأَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُهُورُهَا وَأَنْعَامٌ لَا يَذْكُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا افْتِرَاءً عَلَيْهِ} [الأنعام: 138]
5۔اسی طرح کسی جانور کومرد کےلیے حلال کہنااور خواتین کے لیے حرام کہنااسلام میں ایسی کوئی تفریق نہیں۔{وَقَالُوا مَا فِي بُطُونِ هَذِهِ الْأَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِذُكُورِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلَى أَزْوَاجِنَا وَإِنْ يَكُنْ مَيْتَةً فَهُمْ فِيهِ شُرَكَاءُ} [الأنعام: 139]
6۔بہت سے ان اصولوں کا اعادہ کیاگیا ہے جن کاتذکرہ سورۃ المائدہ میں گزرچکاہے۔{ قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ} [الأنعام: 145]
( از گلدستہ قرآن )

اپنا تبصرہ بھیجیں