عدت میں نامحرم کا بیان سننا

سوال: کیا عدت کے دوران خاتون غیر محرم مرد کا بیان سن سکتی ہے؟

تنقیح: آڈیو یا ویڈیو بیان ؟ پردے میں بیٹھ کر یا براہ راست ؟

جواب تنقیح:دیور کے گھر میں اصلاحی مجلس ہوتی ہے اور دیورانی آڈیو کال کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔
اب چونکہ خاتون عدت میں ہیں اس لئے معلوم کیا ہے کہ بواسطہ فون اس مجلس میں شریک ہوسکتی ہیں ؟اور اصلاحی مجلس میں بھی حضرات مہمان خانہ میں ہوتے ہیں
جبکہ مستورات اندر گھر میں اسپیکر کے ذریعے بیان سنتی ہیں۔

الجواب باسم ملھم الصواب
سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق خاتون غیر محرم مرد کا بیان سن سکتی ہے۔
===============================

حوالہ جات
1۔”عن ابي سعيد الخدري، قالت النساء للنبي صلى الله عليه وسلم: غلبنا عليك الرجال، فاجعل لنا يوما من نفسك، فوعدهن يوما لقيهن فيه فوعظهن وامرهن، فكان فيما قال لهن“ ما منكن امراة تقدم ثلاثة من ولدها إلا كان لها حجابا من النار، فقالت: امراة واثنتين، فقال: واثنتين”.
(صحیح البخاری:رقم الحدیث:101)

ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عورتوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فائدہ اٹھانے میں) مرد ہم سے آگے بڑھ گئے ہیں، اس لیے آپ اپنی طرف سے ہمارے (وعظ کے) لیے (بھی) کوئی دن خاص فرما دیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایک دن کا وعدہ فرما لیا۔ اس دن عورتوں سے آپ نے ملاقات کی اور انہیں وعظ فرمایا اور (مناسب) احکام سنائے جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ جو کوئی عورت تم میں سے (اپنے) تین (لڑکے) آگے بھیج دے گی تو وہ اس کے لیے دوزخ سے پناہ بن جائیں گے۔ اس پر ایک عورت نے کہا، اگر دو (بچے بھیج دے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! اور دو کا بھی یہ حکم ہے۔
2۔علی المبتوتة والمتوفی عنہا زوجہا إذا کانت بالغة مسلمة الحدادُ في عدتہا، والحداد: الاجتناب عن الطیب، والدّہن والکحل، والحناء والخضاب․․․ .. الخ
(الفتاوی الھندیة:585/1)
واللّٰہ اعلم بالصواب
12جمادی الأولی1444ھ
7 دسمبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں