کھانےکے دوران گفتگو کرنا

کیا کھانے کے دوران گفتگو کرنا جائز ہے۔ میرے بیٹے کو عادت ہے کہ اسکول سے واپسی پر دوپہر کے کھانے کے وقت وہ مجھے اپنا اسکول میں دن کیسے گزارا بتاتا ہے لیکن میرے سسرال والے کہتے ہیں کہ کھانا خاموشی سے کھانا چاہیے۔براہ مہربانی راہنمائی فرمادیجیے۔

الجواب باسم ملہم الصواب
کھانے کے دوران گفتگو جائز ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کھانا کھانے کے دوران  گفتگو کرنا احادیث مبارکہ میں ثابت ہے۔نیز فقہاء نے بالکل خاموش ہوکر کھانے کو مجوسیوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے مکروہ لکھا ہے۔لہذا آپ کے سسرال کی بات درست نہیں۔
————————-
حوالہ جات :
1۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَعْوَةٍ فَرُفِعَ إِلَيْهِ الذِّرَاعُ وَكَانَتْ تُعْجِبُهُ فَنَهَسَ مِنْهَا نَهْسَةً ، وَقَالَ : أَنَا سَيِّدُ الْقَوْمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔(صحیح بخاری : 3340)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک دعوت میں شریک تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دستی کا گوشت پیش کیا گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت مرغوب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دستی کی ہڈی کا گوشت دانتوں سے نکال کر کھایا۔ پھر فرمایا کہ میں قیامت کے دن لوگوں کا سردار ہوں گا.

2۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ أَهْلَهُ الْأُدُمَ فَقَالُوا مَا عِنْدَنَا إِلَّا خَلٌّ فَدَعَا بِهِ فَجَعَلَ يَأْكُلُ بِهِ وَيَقُولُ نِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ نِعْمَ الْأُدُمُ الْخَلُّ۔ (صحیح مسلم: 2052)
ترجمہ: حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر والوں سے سالن کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا : ہمارے پاس تو صرف سرکہ ہے آپ نے سرکہ منگایا اور اسی کے ساتھ روٹی کھا نا شروع کردی ۔آپ ﷺ فر رہے تھے ۔”سرکہ عمدہ سالن ہے سرکہ عمدہ سالن ہے۔“
—————-
1۔”ويكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، و يتكلم بالمعروف“۔
(الفتاوی شامیہ: جلد 6،صفحہ 340)

الفتاوى الهندية (5 / 345):
2۔”يكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، كذا في السراجية. ولايسكت على الطعام ولكن يتكلم بالمعروف وحكايات الصالحين، كذا في الغرائب“
(الفتاوى الهندية: جلد 5،صفحہ 345)
——————–
واللہ اعلم بالصواب
25اکتوبر2022
29ربیع الاول 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں