خواتین کا پینٹ شرٹ استعمال کرنا

فتویٰ نمبر:574

سوال: عورتوں کو مردانہ لباس پہننا منع ہے تو کیا پینٹ شرٹ کا استعمال بھی مردانہ لباس میں ہوگا ؟

جواب:جو لباس مردون کے ساتھ مخصوص ہیں اپنی وضع قطع کے حساب سے وہ مردانہ کہلاتے ہیں اور ان کا پہننا منع ہے لباس ساتر ہونا چاہیے اور جسم کے ساتھ چپکا ہوا نہیں ہونا چاہیے لہذا اگر خواتین پینٹ پہنیں جو کہ خواتین کی مخصوص وضع قطع کے حساب سے بنتی ہیں تو تب جائز ہوگا جب کہ وہ ساتر ہو اور جسم کے ساتھ چپکی ہوئی نہ ہو۔ واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں