خواب میں الو دیکھنا

اُلّو: 

بڑے لوگوں کے لیے اُلّو دیکھنا اچھا ہے، اُلّو طاقت اور رعب والا جانور ہے اس لیے قوت و طاقت اور بزرگی حاصل ہوگی۔ جبکہ عوام کا اُلّو دیکھنا اچھا نہیں۔ بے برکتی ہوگی۔ تکلیف میں مبتلا ہوگا۔ گمراہی سے بھی تعبیر دی گئی ہے۔ اُلّو پکڑنا دشمن اور چور پر گرفت پانا ہے۔ اُلّو کا بچہ پکڑا تو دشمن یا چور کے شاگرد یا لڑکے کو پکڑے گا۔ یہ دیکھا کہ اُلّو نے جھپٹا مارا ہے تو دشمن سے جنگ ہوسکتی ہے۔ اُلّو کی خصلتوں کے لحاظ سے یہ تعبیریں دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں