مردوں کے لئے قمیص میں کالر کا حکم

الاستفتا:

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مردوں کے لئے قمیص میں گلے کے پاس کالر لگوانا کیسا ہے؟

فتویٰ نمبر:04 

الجواب باسم ملھم الصواب

مردوں کے لئے قمیص کے گلے میں کالر لگانا غیر قوم کا طریقہ رہا,گو کہ اب یہ مشابہت باقی نہیں رہی مگر پھر بھی یہ ہمارے اسلاف اور صلحاءکے طریقے کے خلاف ہے اس لئے اس سے احتیاط بہتر ہے.

و فی المرقاة:(من تشبه بقوم)اى:من تشبه نفسه بالكفار مثلا فى اللباس وغيره،او بالفساق او الفجار او باهل التصوف والصلحاء الابرار(فهو منهم)اى فى الاثم والخير.اه(ج\٨،ص\١٥٥)

والله سبحانه اعلم

بنت رانا عبدالوحيد

١٢\صفر\١٤٣٨

١٣\نومبر\٢٠١٦

اپنا تبصرہ بھیجیں