مہندی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۵۷﴾

سوال:-        ہا تھوں میں اگر مہندی لگی ہو تو وضو ،غسل ہو جاتا ہے؟

سائلہ: بنت ایوب

جواب :-     اگر ہاتھوں پر مہندی کا رنگ لگا ہو تو وضو اور غسل ہو جاتا ہے؛ کیونکہ مشاہدہ اور تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی ایسی تہہ نہیں جمتی جو کھال تک پانی پہنچنے سے مانع ہو۔ اس کا تجربہ یوں کیاجاسکتا ہے کہ کسی کاغذ پر مہندی لگائیں،جب وہ سوکھ جائے تو اس کو کھرچ کر صاف کر دیں۔پھر اس پر چند قطرے پانی ٹپکائیں،یہ پانی گتے کی دوسری طرف بھی سرایت کر جائے گا۔اگر تہہ ہوتی تو پانی دوسری طرف سرایت نہ کر پاتا۔

لہذا  ہماری رائے یہی ہے کہ آج کل کی مہندی لگی ہو تو غسل اور وضو ہو جاتا ہے۔

فقط والله تعالیٰ اعلم

دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں