میرال نام کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرال نام کا معنیٰ بتا دیں ۔
الجواب باسم ملھم الصواب
میرال عربی ،اردو زبان کا لفظ نہیں ہے ،لہذا اس کا معنیٰ بھی معلوم نہیں ہوسکا ،نام کا چونکہ شخصیت پر اثر پڑتا ہے لہذا بہتر ہے کہ کوئی اور بامعنیٰ نام رکھا جائے ۔یا صحابیات و صالحات کے نام پر رکھ دیا جائے
================================
1۔انَّکُمْ تَدْعَوْنَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ بِأَسْمَائِکُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِکُمْ فَأَحْسِنُوا أَسْمَائَکُمْ(ابو داؤد:4948)
ترجمہ: تم کو روز ِ قیامت تمہارے اور تمہارے آباء کے ناموں سے پکارا جائے گا؛ اس لیے نام اچھے رکھو
2۔”وفي الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط“۔ (فتاوی عالمگیری 5/362 )
فقہاءِ کرام فرماتے ہیں کہ بچوں کا ایسا نام رکھنا جو اللہ نے اپنے بندوں کا نہیں لیا اور نہ اس کو رسول اللہ ﷺ نے ذکر کیا اور نہ اس کو مسلمانوں نے استعمال کیا ہو یعنی مسلمانوں کا اس نام کے رکھنے کا تعارف نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ ایسا نام نہ رکھا جائے
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:2/جمادی الاولیٰ /۱۴۴۵ھ
شمسی تاریخ:17/نومبر/2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں