نماز میں موبائل کو آن ، آف کرنا

سوال : دوران نماز کوئی نماز پڑھنے والے کے thumb print (انگوٹھے یا انگلی)سے موبائل آن کرلے تو نماز ٹوٹ جائے گی؟
الجواب باسم ملھم الصواب 
واضح رہے کہ عمل کثیر سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور راجح قول کے مطابق عملِ کثیر ایسا کام کرنا ہے کہ دور سے دیکھنے والے کو ایسا لگے کہ یہ کام کرنے والا نماز نہیں پڑھ رہا، اور جس کام کی ایسی کیفیت نہ ہو وہ عملِ قلیل ہے” ۔
جبکہ مذکورہ عمل پر یہ تعریف صادق نہیں آرہی،نیز یہ عمل کثیر نمازی سے صادر نہیں ہورہا بلکہ دوسرے شخص سے صادر ہورہا ہے، لہذا اس سے نماز فاسد نہ ہوگی۔تاہم کسی اور شخص کا نمازی کے ساتھ مذکورہ حرکت کرنا انتہائی نامناسب ہے۔
================
حوالہ جات:
1 ۔”(و) يفسدها (كل عمل كثير) ليس من أعمالها ولا لإصلاحها، وفيه أقوال خمسة أصحها (ما لايشك) بسببه (الناظر) من بعيد (في فاعله أنه ليس فيها) وإن شك أنه فيها أم لا فقليل”.
(الدرالمختار وحاشیہ ابن عابدین:624/1)۔
2 ۔ “(ولايفسدها نظره إلى مكتوب وفهمه) ولو مستفهماً وإن كره”.
الدرالمختار وحاشیہ ابن عابدین:634/1)۔
3 ۔”المصلي إذا ضرب دابةً مرَّةً أو مرتین لاتفسد صلاته؛ لأنّ الضرب یتمّ بیدٍ واحدةٍ، وإن ضربها ثلاث مرات في رکعةٍ واحدةٍ تفسد صلاته”.
(علی هامش الهندیة 128/1 ط: رشیدیه)۔
واللہ اعلم بالصواب۔
05/02/1444
01/09/2022

اپنا تبصرہ بھیجیں