سورۃ المائدہ میں ذکر کردہ سزائیں

سزائیں
1۔ایک انسان کاقتل ساری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔{مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا} [المائدة: 32]
2۔ڈاکوؤں ،باغیوں اور دہشت گردوں کی سزائیں بیان کی گئی ہیں کہ اگر انہوں نے صرف لوگوں کو ڈرایا ہو، قتل بھی نہ کیا ہو اور مال بھی نہ لوٹا ہو تو قید ان کی سزا ہے۔اگرصرف مال لوٹا ہے تو دائیں ہاتھ اور الٹا پاؤں کاٹا جائے گا۔اگر صرف قتل کیا ہے تو انہیں بھی قتل کیا جائے گا اور اگر مال بھی لوٹا ہے قتل بھی کیا ہے تو قتل کرکے انہیں سولی پر لٹاکر نشان عبرت بنایا جائے گا ۔{إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ} [المائدة: 33]
3۔مجرم نے صرف چوری کی ہے تو ثابت ہوجانے کے بعد اس کادایاں ہاتھ کاٹا جائے گا۔{وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا} [المائدة: 38]
4۔رجم کی سزا برحق ہے اور یہ سزا توریت میں بھی موجود تھی۔اسلام میں بھی برقرار ہے۔{وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِنْدَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ} [المائدة: 43]
5۔جس مجرم سے اس کے جرم کے موافق بدلہ لینا ممکن ہو وہاں اس سے قصاص لیاجائے گا۔چنانچہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت ۔ {وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالْأَنْفَ بِالْأَنْفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ} [المائدة: 45]
6۔قسم توڑنے کا کفارہ بیان کیا گیا ہے کہ دس محتاجوں کو دووقت کا کھانا کھلایا جائے یا ایک ایک جوڑا کپڑے کا دیا جائےیا غلام آزاد کیاجائے، اگر یہ تینوں باتیں ممکن نہ ہوں تو تین روزے مسلسل رکھے جائیں۔ {فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ} [المائدة: 89]

اپنا تبصرہ بھیجیں