تکون اسکارف (triangle scarf) سے نقاب کرنا

سوال: چہرے کے پردہ کے بارے میں بتادیں کہ کیا triangle scarf سے جس طرح نقاب لگایا جاتاہے اس میں ناک سے نیچے پورا چہرا چُھپ جاتاہے لیکن تھوڑا سا ماتھا، بھنویں اور آنکھیں کھلی ہوتی ہیں تو یہ درست ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے کہ نقاب کا مقصد اپنے چہرے کو مردوں سے چھپانا اور فتنے سے بچنا ہے۔ یہ مقصد سادے اور ایسے نقاب سے حاصل ہوگا جس میں چہرہ مکمل طور پر چھپ جائے جب کہ تکون نقاب سے یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا، لہذا اس کے بجائے سادہ اور مکمل چہرہ ڈھانپنے والا نقاب استعمال کیا جائے۔

=======================
حوالہ جات:
1۔ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا۔“
( سورہ الاحزاب )آیت نمبر ﴿۵۹﴾
ترجمہ: اے نبی! آپ اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی چادریں اپنے (منہ کے) اوپر جھکا لیا کریں، اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی، تو ان کو ستایا نہیں جائے گا اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔

2۔ قَالَ الواحدی: قَالَ المفسرون یغطین وجوھھن ورؤوسھن إلا عینا واحدۃ، … وقال قتادة: تلویہ فوق الجبین وتشدّہ ثم تعطفہ علی الأنف وإن ظھرت عیناھا لکنہ یستر الصدر و معظم الوجہ۔
(فتح القدیر: 402/4)

3۔إختلف فی کیفیة ھذا التستر، فأخرج ابن جریر وابن المنذر وغیرھما عن محمد بن سیرین قَالَ: سألت عبیدة السلمانی عن ھذہ الآیة ((یدنین علیھن من جلابیبھن)) فرفع ملحفة کانت علیہ فتقنع بہا وغطی رأسہ کلہ حتی بلغ الحاجبین وغطی وجھہ۔
(احکام القرآن: 411/3)

واللہ اعلم بالصواب

8 رجب 1444ھ
30 جنوری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں