وانیا،وانیہ نام رکھنا

سوال: وانیا یا وانیہ نام کا کیا مطلب ہے
اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ۔ اگر پہلے سے رکھا ہوا ہے تو تبدیل کر دینا چاہئیے ؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا

الجواب باسم ملھم الصواب

وانیا لفظ درست نہیں، یہ لفظ اصل میں وانیہ ہے ،جس کے معانی سست ، لاغر اور ہلکی خوشبو کے ہیں۔
صرف تیسرے معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھ سکتے ہیں ،البتہ اس نام میں چونکہ دوسرے نامناسب معانی کا احتمال بھی موجود ہے۔لہذا بہتر ہے کہ تبدیل کرکے صحابیات کے نام پر نام رکھ لیا جائے یا کوئی اچھے معنی والا نام رکھ لیا جائے۔

____________
حوالہ جات :

1 :‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَأَحْسِنُوا أَسْمَاءَكُمْ٠

(ابو داؤد: 4948)
ترجمہ:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے ۔ چنانچہ اپنے نام اچھے اچھے رکھا کرو –

2 🙁 الواني) : الضعيف البدن ،
(معجم الوسیط صفحہ: 1097)

3: الواني : 1 سست، کمزور (2) لاغر جسم ( 3 )ہلکی خوش گوار ہوا
(القاموس الوحید
صفحہ: 1905)

واللہ اعلم بالصواب

22 جمادی الاولی 1445
7 دسمبر 2023

اپنا تبصرہ بھیجیں