خول چڑھے ہوئے دانت پر وضو اور غسل کا حکم

سوال یہ پوچھنا ہے کہ کسی شخص کا اگلا آدھا دانت ٹوٹ جائے اور وہ اس پر مستقل دانت لگوا لے جو اس ٹوٹے ہوے دانت کے اوپر چڑھ جائے. اس صورت میں اس شخص کا وضو اور غسل ہو جائے گا؟

فتویٰ نمبر:171

الجواب حامدًا ومصلّياً

دانت کا مذکورہ خول (کور)اگرفکس ہو جائےاور اس کو غسل کے وقت اتارنامشکل ہو یا اس کے اتارنے سے اس کے لگانے کاجو مقصود ہے وہ فوت ہو جاتا ہو تو اسے اتارنا ضروری نہیں ہے ،اس کی موجودگی میں بھی وضو اور غسل درست جائےگا۔
الفتاوى الهندية – (1 / 13)
ولو كان سنة مجوفا فبقي فيه أو بين أسنانه طعام أو درن رطب في انفه ثم غسله على الأصح كذا في الزاهدي والاحتياط أن يخرج الطعام عن تجويفه ويجرى الماء عليه هكذا في فتح القدير والدرن اليابس في الأنف يمنع تمام الغسل كذا في الزاهدي والعجين في الظفر يمنع تمام الاغتسال والوسخ والدرن لا يمنع والقروي والمدني سواء والتراب والطين في الظفر لا يمنع والصرام والصباغ ما في ظفرهما يمنع تمام الاغتسال وقيل كل ذلك يجزيهم للحرج والضرورة ومواضع الضرورة مستثناة عن قواعد الشرع كذا في الظهيرية
والله تعالي اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں