مفقود الخبر کی بیوی کا حکم

فتویٰ نمبر:694

سوال:مفقود الخبر کی بیوی کب تک انتظار کرے گی؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کسی عورت کا نکاح کسی مرد سے ہوجائے اور وہ مرد غائب ہوجائے تو عورت کب تک اپنے شوہر کا انتظار کرے گی؟ اور انتظار کی مدت ختم ہونے کے بعد نکاح ثانی کرسکتی ہے یا نہیں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس عورت کو چاہئے کہ وہ اپنا معاملہ شرعی عدالت یا محکمۂ شرعیہ میں پیش کرے، اور وہاں سے اُسے جتنی مہلت دی جائے اس مدت کے گذرنے کے بعد آئندہ کے بارے میں فیصلہ کرے۔ (مستفاد: کفایت المفتی ۶؍۲۱۲، الحیلۃ الناجزہ ۵۹، فتاویٰ محمودیہ ۸؍۱۷۲، احسن الفتاویٰ ۵؍۴۲۰ُُُُُُُ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۷؍۱۱؍۱۴۱۵ھ

الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ 

اپنا تبصرہ بھیجیں