ٹائلز پر تیمم کرنے کا حکم

سوال:ٹائلز پرتیمم کرسکتے ہیں یانہیں؟

بنت احمد، ملتان-

فتویٰ نمبر:232

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

ٹائلز چوں کہ زمین کی جنس سے ہیں اس لیے ان پر تیمم کرنا جائز ہے بشرطیکہ ان کے اوپر کسی ایسی چیز کی تہہ نہ چڑھائی گئی ہو جو زمین کی جنس سے نہ ہو جیسے کانچ، پلاسٹک وغیرہ-

” و یجوز التیمم عند ابی حنیفۃ محمد بکل ما کان من جنس الارض کالتراب والرمل والجص الخ”

الھدایہ(1-51)

اہلیہ محمود الحسن

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز.

25 رجب المرجب1438 ھ. 23-4-2017ء

اپنا تبصرہ بھیجیں