کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا حکم

سوال :کرکٹ کهیلنا دیکهناکیسا ہے؟

الجواب حامدومصلیا

کھیل کے جواز کے لئے تین شرطیں ہیں ایک یہ کہ کھیل سے مقصود محض ورزش یا تفریح ہو خود اس کو مستقل مقصد نہ بنالیا جائے۔ دوم یہ کہ کھیل بذاتِ خود جائز بھی ہو اس کھیل میں کوئی ناجائز بات نہ پائی جائے۔ سوم یہ کہ اس سے شرعی فرائض میں کوتاہی یا غفلت پیدا نہ ہو۔ اس معیار کو سامنے رکھا جائے تو اکثر و بیشتر کھیل ناجائز اور غلط نظر آئیں گے۔ ہمارے کھیل کے شوقین نوجوانوں کے لئے کھیل ایک ایسا محبوب مشغلہ بن گیا ہے کہ اس کے مقابلے میں نہ انہیں دِینی فرائض کا خیال ہے نہ تعلیم کی طرف دھیان ہے نہ گھر کے کام کاج اور ضروری کاموں کا احساس ہے۔ اور تعجب یہ کہ گلیوں اور سڑکوں کو کھیل کا میدان بنالیا گیا ہے اس کا بھی احساس نہیں کہ اس سے چلنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اور کھیل کا ایسا ذوق پیدا کردیا گیا ہے کہ ہمارے نوجوان گویا صرف کھیلنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں اس کے سوا زندگی کا گویا کوئی مقصد ہی نہیں، ایسے کھیل کو کون جائز کہہ سکتا ہے

البتہ آج کل ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکهنا کسی صورت میں جائز نہیں ہیں زیادہ لوگوں کا دیکهنا جواز پر دلالت نہیں  کرتا

وَاللّٰہ اَعْلَمُ

اپنا تبصرہ بھیجیں