جس مرغی کو کتے نے کاٹا ہو اسے ذبح کرنا ۔

سوال: میری مرغی کو ایک کتے نے کاٹ لیا لیکن وہ مری نہیں اسے ذبح کرلیا گیا ۔کیا اسے کھایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب باسم ملہم الصواب
جی ہاں ! اس مرغی کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ،وہ حلال ہے۔ البتہ کھانے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرلیا جاۓ کہ مرغی کا گوشت ، کتے کے کاٹنے سے مضرِ صحت تو نہیں ہوگیا۔اگر مضر صحت ہو چکا ہو تو پھر طبی لحاظ سے نقصان کی وجہ سے گوشت استعمال کرنے سے بچنا چاہیے ۔
حوالہ جات :-
1.يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَمَا عَلَّمْتُم مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللَّهُ فَكُلُوا مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۔
( سورة المائدة: 4)
ترجمہ۔آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا چیز حلال ہے، کہہ دیجئے تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں، اور جو شکاری جانور جسے شکار پر دوڑنے کی تعلیم دی ہو انہیں سکھاتے ہو اس میں سے جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے، سو اس میں سے کھاؤ جو وہ تمہارے لیے پکڑ رکھیں اور اس پر اللہ کا نام لو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
کتب فقہ :-
1(توحش ) فیجرح کصید (او تعذر ذبحہ) کان تردی فی بئر او ند او صال ، حتی لو قتلہ المصول علیہ مریدا ذکاتہ حل ۔
(فتاوی شامیہ ، کتاب الذبائح ، 506/9)
واللہ اعلم بالصواب
17اگست 2022
18محرم 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں