خواتین کا ہیل والے جوتے پہننا

سوال: خواتین مکمل پردے کے ساتھ ہیل والی سینڈل پہن سکتی ہیں؟ دونوں قسم کی ہیل کا بتائیے گا آواز والی اور بغیر آواز والی۔
الجواب باسم ملھم الصواب
خواتین کے لیے مکمل پردے کے ساتھ ہیل والی سینڈل پہننا درست ہے، لیکن چونکہ یہ صلحاء کی عورتوں کا طریقہ نہیں ہے، اس لیے اجتناب کیا جائے۔ البتہ اگر سینڈل کی بناوٹ ایسی ہے کہ اسے پہن کر باہر نکلنے اور چلنے سے آواز ہوتی ہے تو چونکہ یہ لوگوں کے متوجہ ہونے کا سبب ہے، جس سے فتنے کا اندیشہ ہے،لہذا ایسی ہیل والی سینڈل کے استعمال سے اجتناب لازم ہے۔
=============
حوالہ جات:
1- قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ ۚ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (اعراف: 32)
ترجمہ: آپ کہہ دیں کہ اللہ کی زینت کو کس نے حرام کیا ہے، جو اس نے اپنے بندو ں کے واسطے پیدا کی ہے اور کس نے کھانے کی ستھری چیزیں (حرام کیں)، کہہ دیں دنیا کی زندگی میں یہ نعمتیں اصل میں ایمان والوں کے لیے ہیں قیامت کے دن خالص انہیں کے لیے ہوجائیں گی، اسی طرح ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔

2- ولایضربن بارجلھن لیعلم مایخفین من زینتھن. (سورہ نور:31)
ترجمہ:اورنہ ماریں زمین پراپنے پاؤں تاکہ جاناجائے جوچھپاتی ہیں اپناسنگھار۔

3- وللانسان أن یلبس النعل الاسود والمخصوف بمسامیر الحدید والکندرة والکالوش والبویتین من غیر کراھة، لأنّ صورة المشابھة فیما یتعلق بہ صلاح العباد لایضر، فلا یکون ذلک تشبّھاً بالکفار، ولأنّ التشبة بھم لایکرہ فی کل شیئ إلا فی المذموم وفیما یقصد بہ التشبة، وإن المراد بالتشبہ أصل الفعل أی صورة المشابہة بلا قصد.
(الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید: 357/5)

واللہ اعلم بالصواب

1 ربیع الاول 1444ھ
27 ستمبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں