خواب میں اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنا

اسرافیل:

حضرت اسرافیل علیہ السلام معزز اور جاہ و جلال والے فرشتوں میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ قیامت کا صور بھی آپ پھونکیں گے۔ اس لیے انہیں مناسبتوں سے خواب کی تعبیر ہوگی۔ اگر صور پھونکتے ہوئے دیکھا تو فتنے، خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ صور نہیں پھونک رہے بلکہ خوش روی سے ملاقات کر رہے ہیں تو اچھا ہے۔ امن، خیر اور قوت و بزرگی کی طرف اشارہ ہے ولقد جاء ت رسلنا ابراہیم بالبشری قالواسلما۔

تعبیر الرویا میں ہے کہ اگر دیکھا کہ اسرافیل علیہ السلام نے چٹھی پر مہر لگا دی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ موت کا وقت قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں