کیاناخن کاٹنے سے وضو ٹوٹ جائے گا

سوال:کیا وضو کے بعد ناخن کاٹنے سے وضو ٹوٹ جائے گا ؟
الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے کہ ناخن احتیاط سے کاٹے جائیں اور ان کے کاٹنے سے خون نہ نکلے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ۔

__________

حوالہ جات :-
1۔وحلق الشعر و قلم الاظفار بعد ما توضا لا یجب علیہ اعادہ و لا امرار الماء علیہ ۔منیہ ، و فی الدر ولا یعاد الوضو ۔
(فتاوی شامیہ ، 150/1)
1۔وضو کے بعد ناخن کٹاۓ یا زخم کے اوپر کی مردار کھال نوچ ڈالی تو وضو میں کوئی فرق نہیں آیا نہ تو وضو دہرانے کی ضرورت ہے اور نہ اتنی جگہ پھر تر کرنے کا حکم ہے ۔
(بہشتی زیور ، 48/1)
واللہ اعلم بالصواب
2فروری 2023
11رجب 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں