نماز کے واجبات
نماز میں چودہ چیزیں واجب ہیں:
1-سوره فاتحہ پڑھنا۔
2-سوره فاتحہ کے ساتھ کوئی اورسورت ملانا۔
3-فرائض کی ترتیب برقرار رکھنا، یعنی پہلے قیام، پھر رکوع،پھر سجدہ کرنا۔
4-سوره فاتحہ کو دوسری سورت سے پہلے پڑھنا۔
5-دو رکعت پر بیٹھنا۔
6-دونوں قعدوں میں التحیات پڑھنا۔
7-وتر کی نماز میں دعاء قنوت پڑھنا۔
8-’’السلام علیکم ورحمۃ اﷲ‘‘کہہ کر نماز ختم کرنا۔
9-فرض کی پہلی دورکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ سورۃ یا آیت پڑھنا۔
10-کسی بھی فرض اور واجب کو مکرر ادا نہ کرنا۔
11-عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کہنا۔
12-ظہر اور عصرکی نمازوںمیں آہستہ قراء ت کرنا۔
13-مغرب،عشا اور فجرمیں امام کا بلند آواز سے قراء ت کرنا۔
14-تعدیل ارکان یعنی ہر فرض میں کم از کم ایک تسبیح(سبحان ربی الاعلی) کے بقدر ٹھہرنا۔