ناپاکی میں قرآن کا سننا

فتویٰ نمبر:964

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

قلم قرآن مجید کو بغیر وضو کے ہاتھ لگا سکتے ہیں خاص دنوں میں بھی اس کو آن کر کے تلاوت سن سکتے ہیں؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

بے وضو اور ایامِ مخصوصہ میں قلم قرآن کو چھونےکی گنجائش ہے؛ لیکن دو باتوں کا خیال رکھیں اول یہ کہ اگر حالت حیض ہو توقرآنِ کریم کی رواں تلاوت نہ کریں، دوسرے یہ کہ قرآنِ کریم کو ہاتھ نہ لگائیں بلکہ صرف قلم کو پکڑیں اور قرآن کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ہو تو کسی الگ سے کپڑے سے پکڑیں۔

نیز خواتین کے لئے خاص ایام میں تلاوتِ قرآن کی ممانعت تو حدیث شریف میں آتی ہے، لیکن قرآن سننے کی ممانعت نہیں آتی، لہٰذا ان خاص ایام میں کسی شخص سے یا قلم قرآن ،ریڈیو اور کیسٹ وغیرہ سے تلاوتِ قرآن سننا جائز ہے۔(آپ کے مسائل اور انکا حل :ج:2،ص:157)

أخرج مالک عن عبد اللّٰہ بن أبي بکر بن حزم أن في الکتاب الذي کتبہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لعمرو بن حزم “أن لا یمس القرآن إلا طاہرا۔ “(الموطأ لإمام مالک، کتاب القرآن، باب الأمر بالوضوء لمن مس القرآن ۱۵۳ رقم: ۱)

ومنہا: أن لا تمس المصحف ولا الدرہم المکتوب علیہ آیۃ تامۃ من القرآن ولا اللوح المکتوب علیہ أیۃ تامۃ من القرآن، ولا بأس أن تمس المصحف بغلاف۔

ومنہا: أن لا تقرأ القرآن عندنا، والآیۃ وما دونہا في تحریم القراء ۃ سواء۔ ویکرہ للحائض مس کتب الفقہ وما ہو من کتب الشریعۃ، ولا بأس بالکم، وإذا حاضت المعلمۃ فینبغي لہا أن تعلم الصبیان کلمۃ کلمۃ، وتقطع بین کلمتین، ولا یکرہ لہ التہجي بالقرآن۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۱؍۴۸۱ رقم: ۱۲۸۳ زکریا، منہل الواردین رسائل ابن عابدین :113)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت سبطین عفی عنھا

قمری تاریخ:5ذوالحجہ1439

عیسوی تاریخ:16 اگست 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں