تشھد میں انگلیوں کا حلقہ بنانا

سوال: تشہد میں انگلیوں کا حلقہ بنانے کا طریقہ بتادیجیے نیز یہ حلقہ نماز کے آخر تک قائم رکھنا ہوتا ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب:
واضح رہے کہ تشہد میں انگلی اٹھانے اور حلقہ بنانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ نمازی کلمہ شہادت پر پہنچتے وقت چھنگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی بند کر لے، اور درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ حلقہ بنا کر شہادت کی انگلی’’لا الٰہ‘‘پراٹھائے اور’’الا اللہ‘‘پرچھوڑ دے، اور یہ حلقہ نماز کے آخر تک قائم رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
1:کما فی سنن ابی داؤد:
عن عبداللہ بن الزبیر انہ ذکرأن النبی ﷺکان یشیرباصبعہ اذا دعا ولا یحرکھا۔
(ج:1/142)
حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کو پکارتے تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور اس کو حرکت نہیں دیتے تھے۔
2:وفی اعلاء السنن(112/3):قال الطحطاوی فی حاشیتہ علی مراقی الفلاح:قولہ،وتسن الاشارۃ،أی من غیرتحریک فانہ مکروہ عندنا۔
(ج:3/112)

3:وفی حاشیۃ ابن عابدین: والصحیح المختار عند جمھور اصحابنا انہ یضع کفیہ علی فخذیہ ثم عند وصولہ الی کلمۃ التوحید یعقد الخنصر والبنصر ویحلق الوسطی والإبھام ویشیر بالمسبحۃ رافعا لھا عند النفی وواضعا لھا عند الاثبات ثم یستمر علی ذلک…
(ج:1/134)
والله سبحانه وتعالى اعلم
تاريخ 3/12/22
8جمادی الاولی1444

اپنا تبصرہ بھیجیں