ولی کے واسطے سے دعا مانگنا

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۱۹﴾

سوال:-  کیا کسی ولی یا نیک شخص کے واسطے سے دعاء مانگ سکتے ہیں؟

جواب:- جی ہاں!کبھی کبھارکسی ولی یا نیک شخص کے واسطے سے دعا مانگ سکتے ہیں،لیکن اس کا معمول بنانانبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے منقول نہیں ۔نیز وسیلے سے دعا مانگنے کو ضروری نہ سمجھا جائے کیونکہ دعا میں وسیلے کو ضروری سمجھنا درست نہیں ہے،یہ حد سے تجاوز کرنا ہے۔

(حجة الله البالغة: 1-272)

”ومن أدب الدعاء تقديمُ الثناء علی الله تعالی والتوسّل بنبی الله صلی اللہ علیہ وسلم ليستجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فقط والله تعالیٰ أعلم

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

الجواب صحیح

مفتی انس عفی اللہ عنہ

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

الجواب الصحیح

مفتی طلحہ ہاشم صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں