عقیقہ کرنا افضل ہے یا غریب کو پیسے دینا

سوال: عقیقہ کرنے کے بجائے اگر ہیسے کسی غریب ضرورت مند کو دے دینا زیادہ افضل ہے یا عقیقہ کرنا؟ کسی غریب کو عقیقہ کے پیسے دے دیں تو عقیقہ ادا ہوجائے گا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ عقیقہ ایک الگ مستحب عمل ہے اور غریب کی مدد کرنا الگ ثواب کا کام ہے۔ اس لیے اگر کوئی عقیقہ کے بجائے غریب کی مدد کرتا ہے تو اس سے عقیقہ ادا نہیں ہوگا۔
لہذا اگر کسی نے عقیقے کے پیسے کسی غریب کو دیے تو اس سے عقیقہ کی سنت ادا نہیں ہوگی۔البتہ نفلی صدقہ کا ثواب مل جائے گا۔
حوالہ جات:
1۔ ومنها أن لا يقوم غيرها مقامها حتى لو تصدق بعين الشاة أو قيمتها في الوقت لايجزيه عن الأضحية؛ لأن الوجوب تعلق بالإراقة والأصل أن الوجوب إذا تعلق بفعل معين أنه لايقوم غيره مقامه كما في الصلاة والصوم وغيرهما۔
(البدائع و الصنائع: 291/6)

2۔ عقیقہ کے جانور کی رقم صدقہ کرنے سے عقیقے کی سنت ادا نہیں ہوگی، البتہ صدقہ اور صلہ رحمی کا ثواب مل جائے گا۔
(آپ کے مسائل اور ان کا حل: 479/5)

واللہ اعلم بالصواب

1 ربیع الثانی 1444ھ
26 اکتوبر 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں