غیر مسلم کی غیبت کرنا

سوال: کسی مسلمان کی غیبت کی جائے تو ہماری نیکیاں اسے ملتی ہیں تو اگر کوئی مسلمان کسی غیرمسلم کی غیبت کرے تو بھی اسے مسلمان کی نیکیاں ملیں گی؟

الجواب باسم ملھم الصواب

کافرکی بھی ناحق غیبت کرنا جائز نہیں ہے، اس میں بھی غیبت کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے، تاہم فقھاء کی عبارت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کافر ثواب کا اہل نہیں، اس لیے اس کو ثواب منتقل نہیں ہوتا، بلکہ اس کی غیبت کرنے والے کو آخرت میں سزا جھیلنی پڑے گی۔
_________
دلائل
مسلم غصب من ذمی مالا او سرقه؛ فانه یعاقب علیه یوم القیامة؛ لانه اخذ مالا معصوما، والذمی لا یرجی منه العفو بخلاف المسلم فکانت خصومة الذمي اشد ، وعند الخصومة لایعطی ثواب طاعة المسلم للکافر؛ لانه لیس من اهل الثواب ولا وجه لان یوضع علی المسلم وبال کفر الکافر فیبقی فی خصومته( ردالمحتار:باب الاستیلاء ،694/3)

فقط واللہ اعلم
یکم دسمبر 2022ء
6 جمادی الاولی 1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں