مردوں کا بازو یا جسم کے کسی اور حصے کے بال ہٹانے کا حکم

فتویٰ نمبر:560

سوال:مردوں کے لیے بازو یا جسم کے کسی اور حصے کے بال ہٹانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب :مردوں کیلئے ہاتھ  پاؤں بازو وغیرہ کے بال ختم کرنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے تاہم مرد و عورت کیلئے ٹانگوں بال ٹخنوں تک کٹوانے کے بارے میں فتاوی محمودیہ میں لکھا ہے کہ مناسب نہیں ہے لیکن اگر کوئی کٹوالیتا ہے تو گناہ گار بھی نہ ہوگا اسی طرح سینے کے بال کاٹناخلاف ادب ہے،لہذااس سے بچنا بہتر ہے۔

البحر الرائق، دارالكتاب الاسلامي – (8 / 233)

وَفِي التَّتِمَّةِ حَلْقُ شَعْرِ صَدْرِهِ وَظَهْرِهِ فِيهِ تَرْكُ الْأَدَبِ

حاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (6 / 407)

وَفِي حَلْقِ شَعْرِ الصَّدْرِ وَالظَّهْرِ تَرْكُ الْأَدَبِ كَذَا فِي الْقُنْيَةِ

 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں