ایام حج میں منی اور قیام کے دوران اقامت و مسافرت کی بابت رہنمائی

فتویٰ نمبر:189

علماء کے ایک گروپ کی متفقہ منظوری کے بعد حجاج کرام کے لئے ایام حج میں منی اور قیام کے دوران اقامت و مسافرت کی بابت رہنمائی :

اس معاملے میں کل تین صورتیں بنتی ہیں :

۱-بالاتفاق مقیم

جو منی جانے سے قبل مکہ میں ۱۵ دن کا قیام کرلے اس پر سب کا اتفاق ہے کہ یہ مقیم ہے بنوری ٹاؤن اور دارالعلوم دونوں کےہاں 

۲- بالاتفاق مسافر 

جس کا کل سفر ۱۵ دن سے کم ہو  یعنی مکہ منی عرفات اور حج کے بعد کے ایام کل ۱۵ سے کم ہو  تو اس پر سب کا اتفاق ہے کہ یہ مسافر ہے

۳- اختلافی صورت

حج سے قبل مکہ کے ایام اور حج کے ایام دونوں ملا کر ۱۵ بن رہے ہوں  

مثلاً حج سے قبل ۱۰دن مکہ کے اور پانچ دن منی عرفات کے ملا کر کل ۱۵ بن گئے تو ابجامعہ بنوری ٹاؤن کے فتوی کے مطابق مسافر ہوگا۔

اور جامعہ دارالعلوم کے فتوی کے مطابق مقیم ہوگا۔

نوٹ : حاجی کو چاہیئے کہ اس معاملے میں پورے سفر کے دوران ایک ہی ادارہ کے فتوی کے مطابق عمل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں