نماز کے لیے جگہ ناپاک تھی بعد میں علم ہوا

سوال:   اگر ایک  شخص  نے ایک جگہ   نماز پڑھی وہ ناپاک  تھی اسکو علم  نہ تھا نماز  ہوگی یا نہیں ؟ فتویٰ نمبر:55  جواب:  اگر   جگہ   کے ناپاک   ہونے کا علم   نہیں  تھا اور نماز  پڑھ لی تو نماز ہوگئی  لوٹانے کی ضرورت  نہیں۔  ( بحوالہ  بہشتی زیور )

کیا عورت کا چہرہ کا پردہ ضروری ہے

سوال:  عورت کا  چہرہ   پردے  میں شامل  نہیں تو  پردہ کیوں  کرتی  ہیں  ؟ فتویٰ نمبر:59 جواب :  شرعا  چہرے  کا پردہ لازم  ہے عورت  کا چہرہ  مرکز نیت  ہے جو فتنے  سے خالی  نہیں خصوصا  جس زمانے میں دل  اور نظر دونوں  ناپاک   ہوں ان سے  عورت کو اپنی آبرو بچانا  لازم ہے ۔ مزید پڑھیں

غیر مسلم کو سلام کا جواب کیسے دیاجائے

سوال:  غیر مسلم  کو سلام کا جواب  کیسے دیاجائے  ؟ فتویٰ نمبر:58  جواب :  اگر کوئی غیر مسلم  سلام کرے   تو اسکے جواب  میں ”  وعلیکم ”  کہاجائے  ۔ یا وعلیکم السلام سین کے نیچے  زیر کے ساتھ کہاجائے  ” علو سلمت  یہودی  او نصرانی  او مجوس علی مسلم  فلا باس بالرد  لکن  لا یزید مزید پڑھیں

غسل کرنے کا طریقہ

سو ال: غسل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ جواب: غسل چاہے غسل فرض ہو یا غسل مسنون دونوں کا طریقہ ایک ہے اور وہ یہ کہ: (i)     نیل پالش چھڑانا، وگ نکالنا اسی طرح ہر ایسی چیز جو بدن کے کسی بھی حصے تک پانی پہنچنے سے روکے اس کو دور کرنا ضروری ہے۔ اس مزید پڑھیں

فرض کی آخری دو رکعات میں سورۃ پڑھنے سے کیا سجدہ سہو واجب ہوتا ہے ؟

سوال:  فرض کی آخری  دو رکعات  میں سورۃ فاتحہ  کے ساتھ  سورۃ ملالے  تو کیا سجدہ  سھو واجب ہوتا ہے  یا نماز لوٹانا پڑے گی ؟ فتویٰ نمبر:60  جواب : سجدہ سھو واجب نہیں  نماز ادا ہوجائے گئی ۔ “الوقراء  فی  الاخرین الفاتحہ  والسورۃ لما  یلزمہ  السھو وھو الامح” ( ھندیہ :1/125)

دعاء قنوت نہ پڑھنے سے وتر ہوجائے گے یا نہیں

سوال: دعاء قنوت  نہ پڑھنے  سے وتر  ہوجائے گے یا نہیں ۔ اگرچہ  دعاء قنوت  یاد  بھی  ہوں ؟ جواب ؛  دعاء قنوت  کے بدلے  کوئی اور  دعا پڑھے ۔مثلا  ربنا اٰتنا ۔۔۔۔یا اللھم  اغفرلی  ، یارب  پڑھ لے  تو  وتر  تو ادا ہوجائے گی  لیکن  ایسا  کرنا خلاف سنت ہے  ۔

ایک وضو کے بعد عبادت کے بغیر دوسرا وضو کرنا کیسا ہے

 سوال:  ایک وضو کے بعد  عبادت  کے بغیر  دوسرا وضو کرنا  کیسا ہے  ؟ فتویٰ نمبر:61  جواب ؛ جب ایک دفعہ  وضو کرلیا اور ابھی  وہ ٹوٹا نہیں  تو جب تک   اس وضو سے کوئی  ایسی عبادت  نہ کرے  جو وضو کے بغیر  درست  بس اس وقت  تک دوسرا  وضو کرنا مکروہ ہے ۔  ( مزید پڑھیں

مرنے کے بعد بیوی اپنے شوہر کو اور شوہر اپنی بیوی کو دیکھ سکتا ہے

سوال: مرنے کے بعد  کیا عورت اپنے شوہر  کو یا بیوی  کے مرنے  سے شوہر  اپنی بیوی  کا چہرہ   دیکھ سکتا ہے  یا نہیں ؟ اور غسل  دے سکتے ہیں ۔ یا نہیں  ؟ فتویٰ نمبر:54 جواب : شوہر  اپنی  زوجہ کو غسل نہیں دے سکتا۔ البتہ  اسکے چہرے کو دیکھ سکتا ہے ۔ عورت مزید پڑھیں