نماز کی خاص چادر میں نماز پڑھنا

سوال:کیا اس طرح کی چادر میں نماز ہو جاتی ہے ؟ عرب خواتین یہ پہن کر نماز پڑھتی ہیں لیکن اس میں ہاتھ نظر آ رہے ہوتے ہیں ۔

الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے نماز میں چہرہ، دونوں ہاتھ گٹوں تک اور دونوں پاوٴں ٹخنوں تک کھولے جا سکتے ہیں ان کے علاوہ باقی بدن ڈھکنا ضروری ہے۔
لہذا اس چادر میں مذکورہ بالا شرائط پائی جائے یعنی سارا بدن ڈھک جائےتو اس میں نماز پڑھنا جائز ہے ۔

__________

حوالہ جات :۔

1۔وفی الحرة ھذہ الثمانیة: ویزاد فیھا ستة عشر: ۔۔۔۔والذراعان مع الرسغین والصدر والرأس الخ
(فتاوی شامیہ، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، 83/2)۔

2۔فقط منہ اور دونوں ہتھیلی اور دونوں پیر کے سوا سارا بدن خوب ڈھانک لے ۔

( بہشتی زیور ،نماز کی شرطوں کا بیان،91/1)

واللہ اعلم بالصواب
16 جون 2023
26 ذی القعدہ1444

اپنا تبصرہ بھیجیں