نام کے معنٰی

سوال:حیاء فاطمہ کا عربی میں مطلب بتادیں؟ الجواب باسم ملھم الصواب الحیاء: شرم و حیاء، وقار سنجیدگی۔ (القاموس الوحید ص 566) فاطمہ: نبی کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی صاحبزادی کا نام ہے ۔ (مصباح اللغات ص:639) فقط واللّٰہ تعالیٰ اعلم 8صفر :1444ھ 6ستمبر :2022ء

عورت کا گھر کا کام کرنا

سوال:السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سنا ہے کہ اسلام میں عورت پر گھر کے کام کاج وغیرہ لازم نہیں کیونکہ ان کے ذمہ اولاد کی تربیت ہے۔ اس بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ الجواب باسم ملھم الصواب: واضح رہے کہ گھر کا کام عورت پر دیانۃ لازم ہے یعنی حقیقتا تو یہ اسکی مزید پڑھیں