قرآن خوانی  کروانا

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:88 سوال:  آج کل  جگہ جگہ قرآن خوانی  اور  نعت خوانی  کی محفلیں  منعقد ہورہی ہیں  کیا یہ سنت سے ثابت ہے یا  بدعت ہے آپ کیا  فرماتے ہیں  اس طرح کی محفلیں  منعقد کی جائیں  ایصال ثواب  کے لیے ؟  جواب : قرآن پاک کی  تلاوت  ایصال ثواب  کے لیے فی مزید پڑھیں

برائیڈل شاور اور بے بی شاور کا حکم

سوال آج کل “برائیڈل شاور “کا بہت رواج ہے جو شادی سے پہلے دلہن کے لیے کیا جاتا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ :یہ گناہ نہیں ہے اس بارے میں کیا حکم ہے؟ اسی طرح “بےبی شاور “یعنی “گود بھرائی “کا کیا حکم ہے؟  الجواب حامدةومصلیة شادی بیاہ کی رسومات کی فہرست پہلے ہی مزید پڑھیں

جمعہ کی مبارک باد دینا

سوال: جمعہ کی مبارک باد دیناکیسا ہے ؟ جواب:جمعہ پہلے سے ہی بابرکت دن ہے۔ دعا کے طور کسی کو جمعہ  مبارک کہنا بذات خود ایک جائز عمل ہے لیکن جس طریقے سے جمعے کی مبارک دینے کا رواج چل پڑا ہے یہ دعا کی بجائے ایک رسم بنتی جارہی ہےاور اس سے یہ اندیشہ مزید پڑھیں

شادی کے موقع پر ابٹن لگانے کا حکم

فتویٰ نمبر:767 سوال:اپٹن لگانا شادی کے موقع پر کیسا ہے؟ جواب: مذکورہ اور اس جیسی غیراسلامی رسم و رواج جائز نہیں ہیں کیونکہ ان میں بہت سے مفسدات موجود ہیں چند ایک یہ ہیں: نامحرم لڑکے لڑکیوں کا بے محابا اختلاط ہلدی جو رزق کی اقسام میں سے ہے اسے ایک دوسرے پر پھینک کر رزق مزید پڑھیں

کیا عید میلادالنبی آپ ﷺ کی سالگرہ ہے

فتویٰ نمبر:579 سوال:کیا عید میلادالنبی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ ہے؟ جواب:آنحضرت ﷺ کی سیرت ِ طیبہ کا تذکرہ کرنا اور اس سے لوگوں کو آگا ہ کرنا افضل ترین عبادت،موجب ِ خیر وبرکت اور سعادت ِ دنیا وآخرت ہے ،ہر مسلمان کو اس میں حصہ لینا چاہیے لیکن اس کے ساتھ یہ مزید پڑھیں

رخصتی میں جو د لہن کے سر پہ قرآن ر کھا جا تا ہے

رخصتی میں جو د لہن کے سر پہ قرآن ر کھا جا تا ہے تو کیا یہ صیحیح ہے یا غلط؟ جواب:یہ محض ا یک ر سم ہے اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں اس کا ترک لازم ہے۔

دودھ پلائی کی رسم کا کیا حکم ہے

سوال: شادی بیاہ  کے موقع  پر دولہا  کو دودھ  پلائی  رسم  کی جاتی ہے  ؟ اس کا کیا حکم ہے  ؟  جواب :شادی بیاہ   کے موقع  پر جو دودھ  پلائی کی رسم  کی جاتی ہے  یہ ہندووانہ رسم  ہے۔ اس سے  پرہیز کرنا چاہیے  ۔ ( تسھیل بہشتی زیور  : حصہ  1/44)