بعض مقتدی نیچے کھڑے ہو اور بعض اوپر تو کیا نماز ادا ہوجائے گی

اگر امام اوربعض مقتدی زمین پرکھڑے ہوں اوربعض مقتدی زمین پر جگہ نہ ملنے کی وجہ سے امام سے دو فٹ اوپر کھڑے ہو ں توکیا اس صورت میں جو مقتدی اوپرکھڑے ہیں انکی نمازہوجائے گی یانہیں؟ فتویٰ نمبر:331 الجواب حامداًومصلیاً           ضرورت کے بغیرمقتدی  کیلئے کسی اونچے مقام پرکھڑاہونامکروہ ہے ،البتہ اگرکوئی عذر اورضرورت مزید پڑھیں

امام صاحب مقتدیوں سے اوپر کھڑا ہو تو کیا نماز ہوجائیگی

سوال:اگر امام صاحب اپنا مصلیٰ چوکی پر بچھا کر نما ز پڑھائیں اور مقتدی فرش پر کھڑے ہوں تو کیا نماز ہوجائےگی؟ فتویٰ نمبر:332 الجواب حامداًومصلّیاً اگر امام کی چوکی ایک ذراع (ہاتھ)یعنی ڈیڑھ فٹ مقتدیوں کی جگہ سے اونچی ہو اور امام بالکل اکیلا ہو کہ اس کے ساتھ کوئی  مقتدی نہ ہو تو مزید پڑھیں

مسجد میں رکھی ہوئی تنکوں والی یا دوسری ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

سوال:بعض حضرات ٹوپی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں رکھی ہوئی تنکے کی یا دوسری ٹوپی پہن کر نماز پڑھ لیتے ہیں۔کیا مسجد میں رکھی ہوئی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا درست ہے؟ الجواب حامدا   ومصلیا نماز کے اندر ٹوپی اتار کر نماز پڑھنے اور دورانِ نماز ننگے سر رہنے کو حضراتِ فقہاء کرام مزید پڑھیں

نمازوں کے مستحب اوقات

السلام علیکم مفتی صاحب ایک سوال اوقات صلوتہ سنت کیا ہے؟ فتویٰ نمبر:127 جواب:نمازوں کے مستحب اوقات فجر کی نماز کا مستحب وقت جب اُجالا ہو جائے اور اتنا وقت ہو کہ قرآتِ مستحبہ کو ساتھ سنت کے موافق اچھی طرح نماز ادا کی جائے اور پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد اتنا وقت مزید پڑھیں

ناپاکی کی حالت میں جسم  کے  غیر ضروری بال کاٹنا

سوال:  غسل فرض  ہو تو جسم  کے کسی حصے  کے بال یا ناخن کاٹنا کیسا ہے  ؟ جواب: مکروہ تنزیہی ہے۔ فقط  ( امدادالفتاویٰ :1/85) (احسنا لفتاویٰ:2/38) قال فی الھندیہ حلق الشعر فی حالۃ الجنایہ مکروہ۔ وکذا نقص الاظافیریہ ( ھندیہ خطر واباحۃ:5/35)  

بھنویں اور بال کاٹنے کا حکم

سوال: عورتوں کا بھنویں بنوانا کیسا ہے مطلقاً منع ہے یا بعض صورتوں میں اجازت ہے جیسا کہ اگر کسی کی بہت گھنی ہوتو باپردہ رہ کر شوہر کے لیے بنواسکتی ہے یا نہیں ؟ 2) عورتوں کا بال کٹوانا کیسا ہے ؟ اگر منع ہے تو حج میں عورتیں کیوں کٹواتی ہیں ؟ (ب)اسی مزید پڑھیں

تراویح کی مختلف جماعتیں ایک ہی وقت میں ہونے کا حکم

سوال:  ایک مسجد کے  مختلف حصوں  میں تراویح   کی مختلف  جماعتیں ایک ہی وقت  میں ہوسکتی   ہیں ؟  جبکہ علماء   کا کہنا  ہے کہ ایک  مسجد میں دو جماعتیں  نہیں ہوسکتیں ۔ شریعت  میں تکثیر  جماعت   مطلوب ہے   نہ کہ اختلاف  جماعت  :کیا یہ حکم  فرائض  کے ساتھ مخصوص ہے یا پھر نوافل  میں بھی مزید پڑھیں

ایک وضو کے بعد عبادت کے بغیر دوسرا وضو کرنا کیسا ہے

 سوال:  ایک وضو کے بعد  عبادت  کے بغیر  دوسرا وضو کرنا  کیسا ہے  ؟ فتویٰ نمبر:61  جواب ؛ جب ایک دفعہ  وضو کرلیا اور ابھی  وہ ٹوٹا نہیں  تو جب تک   اس وضو سے کوئی  ایسی عبادت  نہ کرے  جو وضو کے بغیر  درست  بس اس وقت  تک دوسرا  وضو کرنا مکروہ ہے ۔  ( مزید پڑھیں

بغیر دوپٹہ کے کھانا پکانا کا حکم

سوال: بغیر دوپٹہ اوڑھے پکایا گیا کھانا مکروہ ہوتا ہے؟ جواب: بغیر دوپٹے کے پکایا گیا کھانا مکروہ نہیں ہوتا لیکن بہتر یہ ہے کہ گھروں میں بھی سر ڈھک کر رکھ کر ہر کام کیاجاۓ. اس سے کاموں میں بر کت ہوگی. (کتاب الفتاوی: 99/6)

عشاء کا مستحب مباح اور مکروہ وقت

سوال:  عشاء  کا مستحب ،مباح ،مکروہ  وقت کیا ہے ؟ جواب : عشاء  کا مستحب  وقت  تہائی  رات  ہے اور  مباح وقت  آدھی رات  تک ہے  اور نکروہ  وقت  آدھی  رات  کے بعد  پڑھنا  ہے ۔ “تاخیر  العشاء  الی ماقبل ثلث  اللیل  التاخیر  الی  نصف  اللیل  مباح  لان  دلیل  کراھتہ  ھو تقلیل  الجماعہ  والی  النصف مزید پڑھیں