ایکسٹینشن لگانے کا حکم

سوال: السلام عليكم!  بالوں کی ایکسٹینشن لگائی جاتی ہے اس کا حکم ہے، لگاسکتے ہیں؟ الجواب باسم ملھم الصواب  وعليكم السلام!  سر پر مصنوعی بال (ایکسٹینشن) لگانے کا حکم یہ ہے کہ اگر یہ بال دوسرے انسان کے ہوں یا خنزیر کے ہوں تو ان کا لگانا گناہِ کبیرہ ہے۔ اور اگر مصنوعی بال انسان یا خنزیر کے مزید پڑھیں

ٹائی پہننے کا حکم

سوال: کیا ٹائی پہننا جائز ہے؟ الجواب باسم ملھم الصواب بہت سے اہل علم کے مطابق ٹائی باندھنا عیسائیوں کا شعار اور اُن کی مخصوص علامت تھی، جس کی بنا پر غیر قوموں سے تشبہ کی وجہ سے مسلمانوں کے لیے اُس کے استعمال کو حرام کہا جاتا تھا؛ لیکن آج کل ٹائی لگانا صرف عیسائیوں مزید پڑھیں

شادی کے موقع پر لڑکے کا شیروانی پہننا

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ.  شادی کے موقع پر لڑ کے کاشیروانی پہنا جائز ہے؟  الجواب باسم ملہم الصواب  شیروانی پہننا جائز ہے ۔ اس لیے شادی یا کسی خوشی کے موقع پر پہننا بھی جائز ہے۔ ⚜️عن ابن عباس رضی اللہ عنہماقال:کل ماشئت والبس ما شئت ما أخطائتک اثنتان: سرف أو مخیلة رواہ مزید پڑھیں

میت کے گھر تین دن چولہا نہ جلانے کا حکم

سوال: کیا میت والے گھر میں تین دن تک چولہا نہ جلانا فرض ہے؟ اور اگر رشتے دار یا محلے  دار میت والے گھر میں تین دن تک کھانا پکا کر نہ بھیجیں تو کیا وہ گنہگار ہوں گے؟ الجواب باسم ملھم الصواب  جس گھر میں میت ہوجائے وہاں تین دن چولہا جلانے کی ممانعت نہیں، مزید پڑھیں

 ختم قرآن کی تقریب کا حکم

سوال:میری بیٹی حافظہ بن چکی ہے اس خوشی میں ہم تقریب رکھنا چاہتے ہیں تو رشتے داروں اور دوست احباب کو دعوت دی ہے اگر وہ لوگ بچی کو تحفے میں پیسے دیں یا تحفہ دیں تو کیا ہم رکھ سکتے ہیں جائز ہے ؟ الجواب باسم ملھم الصواب ماشاءاللہ ۔ اللہ تعالی بچی کو مزید پڑھیں

اگر کوئی آرٹسٹ کوئی اسکیچز بناتا ہے تو اس کے لیے اسلام میں کیا حکم ہے؟

السلام عليكم!  سوال : اگر کوئی آرٹسٹ کوئی اسکیچز بناتا ہے تو اس کے لیے اسلام میں کیا حکم ہے؟ کیا جان دار چیزوں کی ڈرائنگ بنا سکتے ہیں؟ جواب :وعلیکم السلام!  قرآن وحدیث میں جس تصویر پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، یہ وہ تصویر ہے جس میں تین چیزیں پائی جاتی ہوں: ١- وہ مزید پڑھیں

چمڑےکے جوتےپاک کرنے کا طریقہ

اگر چمڑے کے جوتے پر پیشاب کی چھینٹیں پڑ جائیں اور سوکھ جائے تو اس کو پاک کیسے کیا جائے کیونکہ جوتے دھونے سے خراب ہوجائیں گے ۔ اور یہ بھی بتادیں کہ اگر ایسے جوتے پر پالش کی جائے تو کیاپالش اور پالش کرنے والابرش بھی ناپاک ہوجائے گا؟ الجواب باسم ملھم الصواب پیشاب مزید پڑھیں

جمعہ مبارک کہنے کی بِدعت 

سوال: کیا ایسی بات مفتی صاحب کی طرف نسبت دے کر کہی جاسکتی ہے کیوںکہ سنا ہے بات تو صحیح ہے مگر مفتی صاحب نے نہیں فرمایا؟ جمعہ مبارک کہنے کی بِدعت مولانا مفتی تقی عثمانی آج سے 50 سال بعد نئی نسل میں جمعہ کی مبارک دینا ایک لازمی قسم کا رواج بن چُکا مزید پڑھیں

بال لمبے کرنے کےلیے بال کاٹنا

سوال: بال لمبے کرنے کے لیے، ہر ماہ تھوڑے سے بال نیچے سے کاٹنا جائز ہے؟ جواب : اگر معتدبہ مقدار تک بال بڑھ چکے ہیں تو مزید بڑھانے کے لئے بال کاٹنے کی اجازت نہ ہوگی۔(١) البتہ اگر اتنے بڑے ہوجائیں کہ عیب دار معلوم ہونے لگیں تو زائد یا بے ہنگم بالوں کو مزید پڑھیں

حالت حیض میں سورہ فاتحہ پڑھنا

سوال: سورہ فاتحہ کو حیض کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں جب کوئی مریض بیمار ہو اور اس کو دم کرنا ہو یا خود کو دم کرنا ہو تو سورہ فاتحہ کو پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب: سورہ فاتحہ یا وہ آیاتِ مبارکہ جن میں دعا کا مضمون ہے اُن کو دعا کی نیت سے مزید پڑھیں