نماز جان بوجھ کے چھوڑنا

سوال۔کیا نماز چھوڑنے والے کو کافر کہنا جائز ہے؟ الجواب باسم ملھم بالصواب اگر کوئی شخص جان بوجھ کر سستی کی وجہ سے نماز ترک کر دیتا ہے، لیکن نماز کی فرضیت کا عقیدہ رکھتا ہے تو  جمہور علماء کے نزدیک ایسے شخص کو نماز چھوڑنے کی وجہ سے کافر کہنا درست نہیں۔البتہ اگر کوئی شخص مزید پڑھیں

غسل جنابت کے لیےچوٹی کا کھولنا 

سوال : غسل جنابت میں عورت کا چوٹی کھولنا ضروری ہے؟ جواب : غسل کرتے وقت اگر سر کے بال کھلے ہوں تو فرض غسل میں تمام بالوں کو تر کرنا اور جڑوں تک پانی پہنچانا فرض ہے- اگر چوٹی باندھ رکھی ہو تو گوندھے ہوئے بالوں کو کھولنا ضروری نہیں، صرف جڑوں کو تر مزید پڑھیں

وضوکرتے ہوئے کوئی عضو بھول جانا

سوال: وضو اور غسل میں کلی کرنا بھول جائیں تو کیا وضو اور غسل ادا ہو جائیں گے؟ جواب: واضح رہے کہ وضو میں کلی کرناسنت مؤکدہ ہے اور فرض غسل میں فرض ہے۔ لہذا اگر کوئی شخص وضو میں کلی کرنا بھول جائے تو وضو تو ہوجائے گا، لیکن سنت كا ثواب جاتا رہے گا۔اس مزید پڑھیں

وطن اصلی دو شہروں میں ہونے کی صورت میں قصر نماز کا حکم

سوال: میں کراچی کا رہاٸشی ہوں اور اسلام آباد میں بھی اپنا گھر ہے جہاں کبھی مہینوں میں فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں وہاں ضروریات زندگی سب موجود ہے اب اگر میں کسی جگہ کام کے سلسلے میں اسلام آباد جاتا ہوں اور راستے میں میرا رہاٸشی گھر پڑے یا گھر سے آگے جاؤں مزید پڑھیں

داڑھی کتنی دھوئی جائے گی؟

داڑھی چھدری ہو جس میں سے کھال نظر آتی ہے تو اس کی کھال تک پانی پہنچانا فرض ہے ۔داڑھی گھنی ہو تو صرف چہرے کی حدود میں آنے والے بالوں کو دھونا فرض ہے، باقی  لٹکی ہوئی داڑھی کو دھونا فرض نہیں۔بلکہ اس کا خلال سنت ہے۔(امدادالاحکام)

مندوب ،مستحب ،نفل اور تطوع میں فرق

سوال: مندوب، مستحب،نفل اور تطوع میں کوئی فرق ہےیا نہیں؟ جواب : سب سے پہلے ان سب کی تعریف ملاحظہ ہو: مستحب کے لغوی معنی، پسندیدہ بات، اصطلاح میں حکم شرعی کا ایک خاص درجہ جو مطلوب تو ہوتا ہے لیکن نہ واجب ہوتا ہے نہ سنت. مندوب کے لغوی معنی ہیں: میت کی تعریفیں مزید پڑھیں

فرض قطعی اور فرض عملی میں فرق

سوال : فرض قطعی اور فرض عملی میں کیا فرق ہے؟ جواب: فرض قطعی اور فرض عملی کے درمیان تعریف کا بھی فرق ہے اور حکم کا بھی. تعریف میں فرق یہ ہے کہ فرض قطعی دلیل قطعی سے ٹابت ہوتا ہے اور فرض عملی دلیل ظنی سے. قطعی کا مطلب وہ یقینی دلیل جس مزید پڑھیں