ربیع الاول کی مبارک دو تو جنت واجب ہے کیا  یہ حدیث ہے ؟

سوال:کیا حدیث میں یہ ہے کہ ربیع الاول  کے مہینے  کے آنے سے پہلے  ربیع الاول  کی مبارک دو تو جنت  واجب ہے کیا ا یسی کوئی حدیث ہے ؟ الجواب حامداومصلیا ہماری تحقیق کے مطابق یہ کوئی حدیث نہیں ۔ واللہ سبحانہ وتعالی ٰ دارلافتاء جامعۃ الرشید  کراچی

جنت میں جانے والے جانور

سوال : کیا دنیا کے بعض جانور جیسے اصحاب کہف کا کتا ،وغیرہ جنت میں داخل ہوں گے ؟ الجواب بعون الملک الوھاب : اس سلسلہ میں چارباتوں کی وضاحت کرنا چاہوں گا : ۱۔ دنیا کے کسی جانور کا جنت میں داخل ہونا ۲۔ کسی جانور کا جنت میں سے دنیا میں آنا ۳۔ جانوروں کا قیامت مزید پڑھیں

خواب میں مقام اعراف دیکھنا

اعراف: مقام اعراف ایک جگہ کا نام ہے جس پر قیامت کے دن وہ لوگ کھڑے ہوں گے جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گے۔ وہ جنت کی طرف دیکھیں گے اور جنت میں جانے کی تمنا کریں گے کہ پھر جہنم کی طرف ان کا رخ پھیرا جائے گا جسے  دیکھ کر وہ مزید پڑھیں

لے پاک بچے کی ولدیت میں کس کا نام لکھاجائے

سوال: لے پالک (اڈاپٹ)  بچے کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے گا ؟ اڈاپٹ کرنے والا والد کے بجائے سرپرست کے طور پر اپنا نام لکھواسکتا ہے، باقی تفصیلات درج ذیل ہے  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب حامدًا وّمصلیًا قرآن ِ کریم میں اللہ تعالی ٰ نے لے پالک(اڈاپٹ شدہ بچے)کے بارے میں مزید پڑھیں

مسجد کی تعمیر کے لیے بازار اور محلوں میں جاکر پیسے مانگنا کیساہے

سوال:کیا مسجد کی تعمیر کے لئے بازاروں اور محلوں میں جا کر پیسے مانگنا جائز ہے؟ الجواب حامداومصلیا بہتر عمل نہیں ہے اس سے علماء و دینداروں کی اہانت ہوتی ہے، البتہ علاقہ اور محلہ والوں کو بھی خود سے چاہئے کہ وہ مسجد کی ضروریات کا مکمل خیال رکھیں، اور ضرورت کے وقت اس مزید پڑھیں

جب رمضان میں شیطان قید ہوتا ہے تو شیطانی کام کیوں ہوتے ہیں

فتویٰ نمبر:559 سوال:لوگ اس بات کو لے کر کنفیو ز رہتے ہیں کہ جب رمضان میں شیطان قید ہو جاتا ہے تو شیطانی کا م رمضان میں بهی ہو رہے ہوتے ہیں؟ اور جب جنت کے سب دروازے کهول دییے  جاتے ہیں تو پهر گرمی کیوں ہے ؟ جواب : جب ہم کافی دیر تک موٹر چلاتے مزید پڑھیں

جمعہ کے دن مرنے کی فضیلت

سوال:جمعہ کے دن یاجمعہ کے رات کو اگر کوئ فوت ہوجائے تواسکو عذاب قبر نہیں ھوتا کیا یہ بات صحیح ہے زراتفصیل سے بتائيے؟ جواب: جب کوئی شخص اللہ کوپیارا ہوچکا ہے تواپنے ایک مسلمان بھائی کے لئے دعاءِ مغفرت کرنی چاہئے، اس کے بارے میں اچھا گمان رکھناچاہئے اور اچھی بات ہی ذکر کرنا چاہئے، مزید پڑھیں