مختصر پر اثر

سیاست ‘دین سے جدا نہیں : آج کل عوام اور اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی یہ نظریہ  بیٹھے ہیں کہ سیاست کا مذہب  سے کیاکام ؟ وہ سیاست کو سراسر دنیا داری سمجھتے ہیں،دین وسیاست میں تفریق کے قائل  میں اور اسی وجہ  سے مذہبی  جماعتوں  کو ووٹ بھی نسبتا کم ملتا ہے حالانکہ  اسلامی  مزید پڑھیں

عورت کی عدت

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء  دین آئسہ عورت کے عدت کے  بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کرے۔؟  جواب : آئسہ عورت کی عدت تین مہینہ ہیں۔ قرآن میں آتا ہے ۔ وآلی یئسن من المحیض من نسائکم  ان ارتبتم  فعدتھن ثلثۃ اشھر   اور جو عورتیں مایوس ہوگئیں حیض  سے۔تمہاری عورتوں میں مزید پڑھیں

ٹینک کے اندر چوہا گرجائے تو

سوال:  ٹینک کے اندر چوہا یا کوئی نجاست گرجائے  تو اس کو پاک کرنے کا کوئی طریقہ کیا ہے ؟   جواب : ٹینک  کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک طرف سے پانی ڈالاجائے اور دوسری طرف موٹر لگا کے ٹینک  سے پانی نکالاجائے اس طرح یہ ماء جاری ( بہتا ہوا مزید پڑھیں

جائیداد ھبہ کرنا

سوال : زبان سے جائیداد ہبہ کی اور قبضہ نہیں دیا۔ ھبہ ہوگا یا نہیں ؟ جواب : ہبہ زبانی ہوسکتا ہے لیکن اسکی تکمیل اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک موہوب لہ ( یعنی وہ شخص جسکو ہبہ کیا جارہا ہے ) کو قبضہ نہ دے۔ ( فتاویٰ عثمانی :3/440)

مسواک کے فوائد

 سوال : مسواک کے فائدے کیا ہیں ؟ جواب : مسواک کے فائدے ہیں۔ 1۔ نظر  تیز ہوتی ہے   2۔منہ کو صاف کرتی ہے 3۔ رب کو راضی کرتی ہے 4۔دانتوں کو سفید کرتی ہے ۔ 5۔کھانے کو ہضم کرتی ہے۔  6۔بلغم  کو کاٹتی ہے۔ 7۔ شیطان کو ناراض کرتی ہے۔ 8۔نیکیاں بڑھاتی ہے۔  “ویحدالبصر،مطھر مزید پڑھیں

نماز میں کھنکھنانا

سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین اگر نماز میں کوئی شخص بلا ضرورت  یاپھر کسی بیماری کی وجہ سے کھنکھارے تو کیا نماز درست  ہوگی یا ٹوٹ جائیگی  ؟ جواب :  نماز میں بلا ضرورت  کھنکھنانے اور گلا صاف کرنے سے جس سے ایک آدھا حرف پسپا ہوجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے البتہ مزید پڑھیں

آب زمزم پینے کا حکم

سوال : آب زمزم بیٹھ کر پینا سنت ہے یا کھڑے ہوکر ؟ جواب : آب زم زم  بیٹھ کر پینا سنت ہے کھڑے ہوکر پینا مکروہ  نہیں جائز ہے ۔ (شامی :1/92 طبع رشیدیہ )