کیا وتر کی نماز میں مخصوص صورتیں پڑھنا واجب ہے

سوال: وتر  کی پہلی رکعت   میں سورۃ اعلیٰ دوسری رکعت  میں الکافرون  ، تیسری  رکعت میں  اخلاص پڑھنا سنت  ہے یا اسکو  معمول  بنا  سکتے ہیں ۔ یا کبھی کبھار  چھوڑدینے  کا کیا  حکم ہے ؟ فتویٰ نمبر:66  جواب :  وتر میں سورۃ الاعلیٰ   ، سورۃ الکافرون ، سورۃ اخلاص  اور معوذتین  پڑھنا سنت   ہے مزید پڑھیں

نبی ﷺ کے عمامہ کی لمبائی کتنی تھی

سوال:  کیا آپ ﷺ  کا عمامہ  سات گز لمبا  تھا ؟ جواب : جی ہاں آپ ﷺ کا  عمامہ سات گز لمبا تھا ا”ان عمامتہ   علیہ الصلوۃ والسلام  کانت  سبعۃ  ” ازرع   نقلہ  ابن حجر   12  مرقاۃ  علی ” ( حاشیہ  ابو داؤد )

تعارف سورۃ العلق

اس سورت کی پہلی پانچ آیتیں سب سے پہلی وحی ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر غارِ حرا میں نازل ہوئی ،آپ نبوت سے پہلے کئی کئی دن اس غارمیں عبادت کیا کرتے تھے ،ایک روز اسی دوران حضرت جبرئیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے ،اورآپ کو دبایا اور کہا کہ ’’پڑھو‘‘آپ مزید پڑھیں

تعارف سورۃ التین

اس سورت میں تین امور بیان ہوئے ہیں (۱) نوع انسانی کی تکریم (۲)جب انسان انسانیت کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اور ناشکرا پن کا راستہ اختیار کرتا ہے تو اسے نیچوں سے بھی نیچے گرادیاجاتا ہے،البتہ ایمان اور عمل صالح والے اس پستی سے بچے رہتے ہیں (۳)وہ اللہ جو پانی کے ایک مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الانشراح

جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کی عظیم ذمہ داریاں سونپی گئیں تو شروع میں آپ نے ان کا زبردست بوجھ محسوس کیا ،اس بوجھ کی وجہ سے شروع میں آپ بے چین رہتے تھے ،لیکن پھر اللہ تعالی نے آپ کو وہ حوصلہ عطا فرمایا جس کے نتیجے میں آپ نے مزید پڑھیں

جنید جمشیید کے نعت البمز سننے کا کیا حکم ہے

سوال:   اس مسئلہ کا جواب مطلوب ہے  ۔ جنید جمشید  کے البمز جن میں  نعتوں اور حمدوں کے پس منظر  میں اللہ کا نام  اور ذکر  تو نہیں ہوتا ، البتہ دوسری قسم کی   آوازیں  ہوتی ہیں۔ یہ چیزیں  نہ تو ڈھول باجے   ہوتے ہیں  اور نہ موسیقی   کے آلات  ہوتے ہیں  آواز  کو خوبصورت مزید پڑھیں

انجانےمیں قسم ٹوٹ جانے کا حکم

  سوال: کیا فرماتے  ہیں علمائے کرام  اس مسئلے  کے بارے میں  کہ  زینب  نے قسم کھائی   کہ آئندہ  جس شادی میں بھی  گانے باجے   ہونگے اس میں نہیں جائیگی ۔ اتفاق سے شادی والوں نے چھپوایا تھا کہ کیمرے لانا منع ہے ۔ اس سے زینب  سمجھی کہ گانے باجے بھی نہ  ہونگی  ۔ لہذا مزید پڑھیں

اجتماعی قربانی کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے  کرام اس مسئلے  میں کہ آجکل  جو مختلف  رفاعی  ادارے  ٹرسٹ  کا کام  کررہے ہیں  اور   ان لوگوں سے قربانی کی  رقم لیکر  ان کی جانب  سے  اجتماعی قربانی  کا نظم  کرتے ہیں  ۔ بعض اوقات   اس سے کچھ  رقم  بچ جاتی  ہے تو اس کا کیا حکم  ہے  ؟ مزید پڑھیں

بچہ فرش پر پیشاب کردے تو اس کو صاف کرنے کا کیا طریقہ ہے

سوال: اگر بچہ فرش پر پیشاب کردے تو اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔ کیا ایک مرتبہ سوکھے کپڑے سے صاف کرنے کے بعد دو مرتبہ پھر دھو کر لگانا پڑے گ ا۔ اس طرح پاک ہوجائے گا یا ایک مرتبہ سوکھے کپڑے سے صاف کرنے کے بعد تین مرتبہ دھو کر مزید پڑھیں

تراویح کی مختلف جماعتیں ایک ہی وقت میں ہونے کا حکم

سوال:  ایک مسجد کے  مختلف حصوں  میں تراویح   کی مختلف  جماعتیں ایک ہی وقت  میں ہوسکتی   ہیں ؟  جبکہ علماء   کا کہنا  ہے کہ ایک  مسجد میں دو جماعتیں  نہیں ہوسکتیں ۔ شریعت  میں تکثیر  جماعت   مطلوب ہے   نہ کہ اختلاف  جماعت  :کیا یہ حکم  فرائض  کے ساتھ مخصوص ہے یا پھر نوافل  میں بھی مزید پڑھیں