تعارف سورۃ الانشقاق

پچھلی سورتوں کی طرح اس سورت میں بھی قیامت کے حالات بیان فرمائے گئے ہیں ،عربی میں پھٹ پڑنے کو انشقاق کہتے ہیں ،اسی لئے اس سورت کا نام انشقاق ہے۔ (توضیح القرآن

تعارف سورۃ المطففین

اس سورت میں بھی بنیادی عقائد سے بحث کی گئی ہے ،یوم القیامہ کے احوال اور اہوال اس میں خاص طور پر مذکور ہیں، اس کی ابتدائی آیتوں میں ان لوگوں کے لئے بڑی سخت وعید بیان فرمائی گئی ہے جو دوسروں سے اپنا حق وصول کرنے میں تو بڑیسرگرمی دکھاتے ہیں؛ لیکن جب دوسروں مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الانفطار

اس سورت میں پہلے تو ان تبدیلیوں کا ذکر ہے جو وقوعِ قیامت کے وقت نظام کائنات میں رونما ہوں گی،پھر محبت آمیز انداز میں انسان سے شکوہ کیاگیا ہے کہ اے انسان تجھے آخر کس چیز نے اپنے پروردگار کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے؟ ا سکے احسانات کو بھلا کر تو مزید پڑھیں

تعارف سورۃ التکویر

اس سورت کے دو حصے ہیں پہلے حصہ میں جو کہ ۱۴ آیات پر مشتمل ہے اس ہولناک کائناتی انقلاب کا ذکر ہے جس کے اثرات سے کائنات کی کوئی چیز بھی محفوظ نہیں رہے گی ،سب کچھ بدل جائے گا،یہ سورج اور ستارے ،پہاڑ اور سمندر ریت کے گھروندے ثابت ہوں گے ،اس دن مزید پڑھیں

تعارف سورۃ عبس

یہاں سے آخر تک ہر سورت ایک رکوع پر ہی مشتمل ہے ،اس سورت کی ابتداء میں نابینا صحابی حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کا قصہ مذکور ہے جو طلب علم کے لئے ایسے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آگئے جب کہ آپ چند سردارانِ قریش مزید پڑھیں

تعارف سورۃ النازعات

اس سورت میں بھی قیامت کے مختلف احوال اور اہوال(ہولناکیوں) کا بیان ہے ،ابتداء میں اللہ نے مختلف کاموں پر مامور پانچ قسم کے فرشتوں کی قسم کھائی ہے؛ لیکن جواب قسم ذکر نہیں فرمایا ،سیاق کلام کو دیکھ کر جو جواب قسم سمجھ میں آتاہےوہ ہے لتبعثن(تمہیں قیامت کے دن ضرور زندہ کیا جائے مزید پڑھیں

تعارف سورۃ النبا

کافر لوگ قیامت کے بارے میں طرح طرح کی باتیں بنایا کرتے تھے، کوئی اس کا مذاق اڑاتا ،کوئی ا س کے خلاف دلیلیں پیش کرتا،کوئی مسلمانوں سے اس کی تفصیلات کے بارے میں سوالات کرتا ،اور سوال کرنے کا مقصد حق کی تلاش نہیں ،بلکہ استہزاء ہوتا تھا ،ان آیتوں میں ان کے اسی مزید پڑھیں

تعارف سورۃ المرسلات 

اس سورت کی ابتداء میں پانچ قسمیں کھاکر فرمایا ہے کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیاگیا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے ،یعنی قیامت اور حساب وجزا کا معاملہ ہوکر رہے گا، اس میں تخلف نہیں ہوسکتا ، ا سکے بعد یہ سورت ان نشانیوں کو بیان کرتی ہے جو قیامت کے قریب مزید پڑھیں

تعارف سورۃ الدھر

یہ سورت مدنی ہونے کے باوجوداس کی مضامین مکی سورتوں جیسے ہیں، اس میں جنت اور جنت کی نعمتوں ،جہنم او رجہنم کے عذابوں کا بیان ہے ،صحیح مسلم کی روایت سے ثابت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر میں اس سورت کی تلاوت کرتے تھے،اس سورت کی مزید پڑھیں

تعارف سورۃ القیامۃ

اس سورت کا موضوع بعث یعنی مرنے کے بعد کی زندگی ہے جو کہ ایمان کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے،یہ سورت قیامت کے مصائب ،شدائد اور عذابوں کا ذکر کرتی ہے او رموت کے وقت انسان کی جو حالت ہوتی ہے اس کا نقشہ کھینچتی ہےاس سورت کی ابتداء میں اللہ تعالی مزید پڑھیں